اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاناما کیس جس کی سماعت سپریم کورٹ میں جاری تھی، جیسے ہی سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس کا فیصلہ محفوظ کرنے کا کہا گیا تو سیاسی منظر نامے میں مزید تیزی آ گئی، ہر طرف لوگوں کا اپنا ردعمل تھا وہاں لاہور ائیر پورٹ پر
ائیر لیگ کے ملازمین نے وزیراعظم نواز شریف کے حق میں ریلی نکال لی، ریلی کے شرکاء نے کہا کہ اگر پاناما کیس کا فیصلہ نواز شریف کے خلاف آیا تو ہم فلائٹ آپریشن معطل کر دیں گے، اس کے علاوہ ائیر لیگ کے ملازمین نے نواز شریف کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔