اتوار‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2026 

ن لیگ کے اہم رہنما نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا، اہم سیاسی جماعت میں شمولیت کا اعلان

datetime 21  جولائی  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن)کے اہم رہنما نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا، اہم سیاسی جماعت میں شمولیت کا اعلان، تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری اور پنجاب اسمبلی کے سابق اپوزیشن لیڈر چوہدری ظہیر الدین خاں سے پیر سید تنویر حسین زیدی ایڈووکیٹ صوبائی امیدوارPP188بصیر پور اوکاڑہ، چوہدری محمد ناصر نے اپنے ساتھیوں سمیت ملاقات کی اور چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو چھوڑ کر پاکستان مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ ان کی شمولیت کے

موقع پر مسلم لیگ (ق) لاہور کے چیف آرگنائزر سابق ایم این اے میاں منیر احمد، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پنجاب ناصر رمضان گجر، یوتھ ونگ پنجاب کے صدر چوہدری ذوالفقار پپن اور دیگر عہدیداران بھی وہاں موجود تھے۔ چوہدری ظہیرالدین خاں نے پاکستان مسلم لیگ (ق) میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے یہ کہا کہ ہم مسلم لیگ (ق) میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہیں گے اور ہمارے دروازے آنے والوں کے لیے کھلے ہوئے ہیں۔ مسلم لیگ (ق) کے جنرل سیکرٹری ظہیر الدین خاں نے کہا کہ نئے آنے والے ساتھیوں سے مسلم لیگ (ق) مضبوط ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے


اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…