اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اس وقت سیاسی درجہ حرارت عروج پرہے جہاں ایک طرف پانامہ کیس کا فیصلہ محفوظ ہو چکا ہے دوسری جانب چوہدری نثار کی ناراضگی نے حکمران جماعت کو شدید ذہنی اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے ۔اسی سلسلے میں وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار سے وفاقی وزراءخواجہ سعد رفیق اور رانا تنویرحسین نے ملاقات کی جس میں اختلافات ختم کرنے کی درخواست کی گئی ۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ن لیگ کے ناراض رہنما اور وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار سے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اوروزیر دفاعی پیداوار رانا تنویرنے پنجاب ہاؤس میں ملاقات کی اور اپنے اختلافات ختم کرنے کی درخواست کی۔جس پرچودھری نثار کا کہنا تھا میراکسی سے اختلاف نہیں اصولی موقف ہے۔ادھر معلوم ہوا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اس وقت پنجاب ہاؤس میں معمول کے کام سرانجام دے رہے ہیں۔