اسلام آباد(آئی این پی )پانامہ کیس میں وزیراعظم کے بچوں کے سابق وکیل اکرم شیخ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں دستاویز میں غلطی ایک معمولی غلط فہمی ہے، ٹرسٹ ڈیڈ سے متعلق ایک غیرضروری دستاویز فائل میں رہ گئی تھی، میری وکیل سپریم کورٹ کو اصل صورتحال سے آگاہ کریں گے ، دستاویز میں کوئی غلطی یا جعلسازی نہیں کی گئی، عمران خان کیخلاف کیس میں بیرون ملک فنڈنگ ثابت ہوگئی ہے،
جمائمہ کو ثابت کرنا ہوگا کہ منی ٹریل کیسے درست ہے، احتساب سب کا ہونا چاہیے،احتساب ہوتا ہوا بھی نظر آنا چاہیے۔جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اکرم شیخ نے کہا کہ مشرف کیس میں آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل ظہیر نے دھمکی دی، جمائمہ نے عمران خان کوپیسے بھیجے تو کیالندن میں ٹیکس تفصیلات موجودہیں،عمران خان کیخلاف کیس میں بیرون ملک فنڈنگ ثابت ہوگئی ہے، جمائمہ کو ثابت کرنا ہوگا کہ منی ٹریل کیسے درست ہے، احتساب سب کا ہونا چاہیے،احتساب ہوتا ہوا بھی نظر آنا چاہیے،جمائمہ خان کی طرف سے ابھی تک سپریم کورٹ کچھ نہیں پہنچا، ممنوعہ فنڈنگ سے متعلق عمران کیخلاف ایک مضبوط کیس بناہواہے۔انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں بھی وزیراعظم نے کیس کی پیروی کی ہدایت کی، دھرنوں کے دوران وزیراعظم کاپیغام ملاکہ حکومت سے استعفے کامطالبہ کیاجارہاہے۔اکرم شیخ نے کہا کہ ممکن ہے فاضل وکیل کی نظر سے دوسری پٹیشن نہ گزری ہو، پاناماکیس سے متعلق میں نے 2 پٹیشنز جمع کرا رکھی ہیں،صرف ایک اضافی کاغذ ایک فائل پر لگ گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں دستاویز میں غلطی ایک معمولی غلط فہمی ہے، ٹرسٹ ڈیڈ سے متعلق ایک غیرضروری دستاویز فائل میں رہ گئی تھی، میری وکیل سپریم کورٹ کو اصل صورتحال سے آگاہ کریں گے ، دستاویز میں کوئی غلطی یا جعلسازی نہیں کی گئی۔