ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

اہم سیاسی شخصیت نے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے کا اعلان کردیا

datetime 20  جولائی  2017 |

کوئٹہ (این این آئی)زہری قبیلے کے قبائلی رہنما میر بشیراحمد موسیانی زہری نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں ہمدردوں سمیت مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہوکر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کی قیاد ت میں بلوچستان کے حقوق کے حصول کی حقیقی جنگ لڑرہی ہے اور بلوچستان کی بھرپور نمائندگی کررہی ہے

انہوں نے یہ بات جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں وزیراعلی بلوچستان کے اسسٹنٹ پولیٹیکل سیکرٹری سیف الرحمان زہری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ وہ بلوچستان کے علاقے زہری کی قبائلی شاخ موسیانی کی سردار فیملی سے تعلق رکھتے ہیں او راس بات کا اقرار کرتے ہیں کہ نواب ثناء اللہ خان زہری ہی بلوچستان کے واحد حقیقی نمائندہ اور زہری قبیلے کے سربراہ ہے انہوں نے کہاکہ وہ نواب ثناء اللہ زہری کی پر خلوص قیادت اور انکی بلوچستان کے عوام سے محبت کے اقرار میں اپنے سینکڑوں قبائلیوں سیاسی اور ہم خیال ساتھیوں کے ساتھ نواب ثناء اللہ زہری چیف آف جھالاوان وزیراعلی بلوچستان کی قیاد ت میں مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کرتے ہیں وزیراعلی بلوچستان کے اسسٹنٹ پولیٹیکل سیکرٹری سیف الرحمان زہری نے کہاکہ وہ امید کرتے ہیں کہ میر بشیر زہری اور انکے ساتھی اپنے علاقے میں پارٹی کو فعال بنانے کیلئے بھرپور کردار اد اکرینگے او رانکی قیاد ت میں مسلم لیگ (ن) زہری میں مزید مضبوط اور فعال ہوگی ۔ وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کی قیاد ت میں مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے حقوق کے حصول کی حقیقی جنگ لڑرہی ہے اور بلوچستان کی بھرپور نمائندگی کررہی ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…