اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم نواز شریف نے پانامہ کے معاملے پر ملک کی موجودہ صورتحال کے ضمن میں ’’ممکنہ حکومتی آپشنز‘‘ کے بارے میں حکومتی اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لیا، سرفہرست حتمی آپشن پر بھی مشاورت کی گئی ہے، اتحادی جماعتوں نے وزیراعظم نواز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے حکومتی اتحادی جماعتوں جمعیت علماء4 اسلام(ف)، پختونخوا ملی عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی،
مسلم لیگ (فنکشنل) اور مسلم لیگ (ضیاء4 )کے قائدین سے اپنی حالیہ ملاقاتوں میں ملک کی تیزی سے تبدیل ہوتی صورتحال کے بارے میں ممکنہ حکومتی آپشنز پر اعتماد میں لیتے ہوئے ان سے مشاورت بھی کی گئی، اتحادی جماعتوں نے قائدین سے حتمی ’’ترجیح اول آپشن‘‘ پر بھی مشاورت کی۔ذرائع کا دعویٰ اتحادی جماعتوں نے ملک کے موجودہ حالات میں حکومت کا مکمل ساتھ دینے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے محمد نواز شریف کو ڈٹ جانے کا مشورہ دیا۔