واشنگٹن(آئی این پی )امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزازچودھری نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں،امریکی کاروباری افراداور تاجرپاکستان میں سرمایہ کاری کریں،پر امن پاکستان میں کاروباری سرگرمیاں عروج پر ہیں، اقتصادی راہداری منصوبے نے پاکستان میں ترقی کے نئے راستے کھولے ہیں،چین، کوریا، یورپی اور امریکی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے تیار ہیں،
پاکستان اور امریکہ نے جہاں مل کر کام کیا وہاں فائدہ اٹھایا۔ جمعرات کو پاکستانی سفیر اعزازچودھری سے پاک امریکن بزنس ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔ملاقات میں کانگرس کی خارجہ امور کمیٹی کے رکن ٹام گیرٹ بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر پرنس ولیمزچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صدرڈیبی جونز بھی موجود تھے۔اعزازچودھری نے وفد کو پاکستان میں بہتر ہوتی ہوئی معیشت پر بریفنگ دی۔پاکستانی سفیر نے وفد کو ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال سے آگا ہ کیا۔اعزازچودھری نے کہاکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں،امریکی کاروباری افراداور تاجرپاکستان میں سرمایہ کاری کریں،پر امن پاکستان میں کاروباری سرگرمیاں عروج پر ہیں۔اعزازچودھری نے کہاکہ اقتصادی راہداری منصوبے نے پاکستان میں ترقی کینئیراستے کھولے ہیں،چین، کوریا، یورپی اور امریکی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے تیار ہیں،پاکستان اور امریکہ نے جہاں مل کر کام کیا وہاں فائدہ اٹھایا۔انھوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کا مضبوط رشتہ ہے۔ملاقات میں 2018میں عالمی بزنس کنونشن کے انعقاد پر بھی بات چیت۔ملاقات میں کاروباری برادری کے لئے ویزا کی سہولیات اور بینکنگ چینلز پر گفتگوبھی ہوئی۔