ہفتہ‬‮ ، 11 اپریل‬‮ 2026 

عمران خان پر ایک سال پہلے سنگین الزامات لگانے والوں میں سے ایک آج تحریک انصاف کے ترجمان بن گئے ہیں،حامد میر

datetime 20  جولائی  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر صحافی و معروف اینکر پرسن حامد میر نے نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئےکہا ہے کہ جن لوگوں نے عمران خان پر سنگین نوعیت کے غیر اخلاقی الزامات لگائے تھے وہ آج عمران خان کے ارد گرد جمع ہو گئےہیں ۔انہی میں سے ایک آج کل تحریک انصاف کے ترجمان بھی ہیں۔

حامد میر نے کہا کہ عمران خان کی پارٹی کے ترجمان نے پچھلے سال ان پر الزام لگا یا تھا کہ بنی گالا میں تھرڈ ڈگری ڈرگس پیڈلرز کا جھمگٹالگا رہتا ہے ،اس وقت تحریک انصاف کی لیڈرشپ فواد چوہدری کی تردید کر رہی تھی ،اب وہ ہی شخص تحریک انصاف کا ترجمان بن گیا ہے ۔عمران خان نے جب شروع میں یہ بات کی تھی کہ سیاست دان کو شفاف اور اخلاقی طور پر مضبوط ہونا چاہیے تو اس سے انہیں بے حد شہرت ملی تھی ۔اکتوبر 2011میں مینار پاکستان والے جلسے میں عمران خان کے علاوہ سٹیج پر اور کوئی مشہور لیڈر موجود نہیں تھا ،لیکن اس کے باوجود لوگوں کی بہت بڑی تعداد اس جلسے میں نظر آرہی تھی ۔اس جلسے کے بعد عمران خان نے الیکٹیبلز لوگوں کو گلے لگانا شروع کر دیا ،اس کے بعد کرتے کرتے جس اسٹیٹس کو کے خلاف عمران خان کھڑے تھے ،اسی اسٹیٹس کو کی علامتیں عمران خان کے ارد گرد کھڑی ہوگئی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…