اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنان میں لڑائی کے ممکنہ خطرات، پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں سیکیورٹی خدشات کے باعث شاہراہ دستور پر میڈیا ٹاک کرنے سے گریز،تحریک انصاف کے رہنما احاطہ عدالت میں میڈیا سے گفتگو کیا کریں گے۔ بدھ کو سپریم کورٹ میں پانامہ کیس میں جے آئی ٹی کی رپورٹ پر سماعت کیلئے عدالت آنے والے سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے حسب معمول شاہراہ دستور پر اور احاطہ عدالت میں میڈیا سے گفتگو کی۔
تاہم پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے شاہراہ پر لگے کیمروں کے سامنے میڈیا سے گفتگو نہیں کی۔ تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری اور نعیم الحق نے احاطہ عدالت میں میڈیا سے گفتگو کر کے اپنا موقف بیان کیا جبکہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے شاہراہ دستور پر میڈیا سے گفتگو کی۔تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث شاہراہ دستور پر گفتگو نہیں کر یں گے۔