بدھ‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2026 

کس کام سے روکا گیا جس پر چوہدری نثار ناراض ہو گئے؟ بالآخر اصل وجہ سامنے آ ہی گئی

datetime 19  جولائی  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کس کام سے روکا گیا جس پر چوہدری نثار ناراض ہو گئے؟ بالآخر اصل وجہ سامنے آ ہی گئی، تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اور چوہدری نثار کے درمیان اختلافات کی مختلف کہانیاں گردش میں ہیں، ان اختلافات کی ایک بڑی وجہ سامنے آ گئی ہے اور وہ وجہ چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی ہیں، کیوں کہ وزیر داخلہ چاہتے تھے کہ ظفر حجازی کے خلاف کارروائی ہو۔

مگر ایسا نہ کیا گیا، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ظفر حجازی کے خلاف تفتیش کرنے والے افسر کو میرٹ پر تفتیش کرنے کا کہا تھا۔ دوسری طرف وزیراعظم ہاؤس سے ایک اعلیٰ عہدیدار نے ایف آئی اے کے ایک تفتیشی آفیسر کو پیغام بھجوایا کہ ظفر حجازی کے خلاف محاذ بنا کر شریف خاندان کو ہدف بنایا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں وزیر داخلہ چوہدری نثار نے تفتیشی افسر کو میرٹ پر کام کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔ جب وزیر داخلہ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے تفتیشی افسر نے میرٹ پر انکوائری مکمل کی تو وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے اس تفتیشی افسر سے ناراضی کا اظہار بھی کیا گیا۔ چوہدری نثار سے ایس ای سی پی کے خلاف کارروائی پر وزیراعظم نے اپنی ناراضی کا اظہار کیا اس کے باوجود چوہدری نثار نے کہا کہ کارروائی اور انکوائری میرٹ کی بنیاد پر ہی ہو گی یہ بات وزیراعظم نواز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار کے مابین اختلافات کی وجہ بنی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…