پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

’’حکومت 4سال اور حساب 44سال کا مانگا جا رہا ہے‘‘ نواز شریف مخالفین پر پھٹ پڑے، کیا کچھ کہہ گئے؟

datetime 19  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سے محبت نہ ہوتی تو ایٹمی دھماکوں کے عوض کلنٹن سے 5ارب ڈالر لےلیتا، ملک میں مینا بازار لگا ہوا ہے، کس منصوبے میں کرپشن ہوئی جس کا احتساب کیاجا رہا ہے،4سال سے حکومت میں ہیں مگر 44سال کا حساب مانگا جا رہا ہے، ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نواز شریف نے سیالکوٹ میں ایوان صنعت و تجارت کی تقریب سے

خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان سے محبت نہ ہوتی تو ایٹمی دھماکوں کے عوض کلنٹن سے 5ارب ڈالر لےلیتاملک میں مینا بازار لگا ہوا ہے، بتایا جائے کہ کس منصوبے میں کرپشن ہوئی ہے جس کا احتساب کیا جا رہا ہے۔ ذوالفقار علی بھٹو نے ہمارے کاروبار کونیشنلائز کیا ، ن لیگ 4سال سے حکومت میں ہے اور ہم سے 44سال کا حساب مانگا جا رہا ہے،ہمارے خلاف پہلے دھرنے اور اب یہ تماشہ لگا ہوا ہے ۔ دھرنوں کے باعث چینی صدر کا دورہ پاکستان 6ماہ تاخیر کا شکار ہوا اور اگر دورہ وقت پر ہو جاتا تو آج سی پیک پر کام زیادہ آگے کی جانب بڑھ چکا ہوتا جتنا کہ آج ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر گزرتے وقت کے ساتھ ملک میں بجلی کے کارخانے لگتے جا رہے ہیں اور ان میں سے بیشتر نے پیداوار کا بھی آغاز کر دیا ہے۔ کرپشن کا حساب ان سے لیا جانا چاہئے جنہوں نے کرپشن کی ، ہمیں تو ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں لوٹا گیا اور ہمارے اثاثے قومیا لئے گئے۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ منفی سیاست کے باعث سٹاک ایکچینج 10ہزار پوئنٹس نیچے گری۔ استعفیٰ مانگنے والوں کو عوام نےبار بار مسترد کیا ہے۔ڈگڈگی بجانے والے ڈگڈی بجاتے رہیں گے اور ہم اپنا کام کرتے رہیں گے۔اس موقع پر وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے پانامہ معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے فضل سے ہم اس معاملے میں بھی سرخروں ہونگے، انہوں نے سیالکوٹ میں اپنی مدد آپ کے تحت ائیرپورٹ بنانے پر سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی کو زبردست خراج تحسین بھی پیش کیا ۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…