اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ میں جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں پاناما کیس کی سماعت جاری ہے جس میں وزیراعظم کے وکیل خواجہ حارث کے دلائل جاری ہیں ۔اس موقع پر عدالت عظمیٰ نے وزیر اعظم کے وکیل کی توجہ دلاتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے جے آئی ٹی کی رپورٹ پر اعتراض اٹھا یا ہے لیکن اس میں موجود دستا ویزات کی تردید نہیں کی اور نہ ہی انہیں چیلنج کیا ۔اس پر خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ ہم
سے کسی دستا ویز پر موقف ہی نہیں مانگا گیا ۔جس پر جسٹس اعجاز افضل کا کہنا تھا کہ عدالت غیر متنازعہ دستا ویزات پر فیصلہ دے سکتی ہے ۔اس موقع پر عدالت عظمیٰ نے کہا کہ تحقیقات میں نیب کو کیا مسئلہ ہے ؟، چیئر مین نیب کو ہدایات جا ری کی ہیں کہ وہ اس کیس کی تحقیقات مکمل کر کے ریفرنس فائل کریں ۔اس موقع پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں بتا یا گیا تھا تمام اثاثوں کے ذرائع موجود ہیں ،ہم ابھی تک ذرائع کا انتظار کر رہے ہیں ۔