اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اذان کے دوران خطاب سے روکنے پر وزیراعظم کے داماد مشتعل، وہ کچھ کہہ ڈالا کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا، تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر نے راولپنڈی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف پر استعفیٰ دینے کے لیے بندوقیں تنی ہوئی ہیں۔ ان کے داماد نے مزید کہا کہ میں نواز شریف کو جنم دینے والی ماں پر قربان جاؤں
اور ان کے والد پر قربان جاؤں جنہوں نے ان کی تربیت کی، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ میں استعفیٰ نہیں دوں گا میرے مرنے کے بعد میری لاش سے استعفیٰ لے لینا۔ وہاں موجود لوگوں نے کیپٹن(ر) صفدر کی توجہ اس جانب مبذول کرائی کہ اذان ہو رہی ہے کچھ دیر رک جائیں تو انہوں نے کہا کہ ابھی نماز کا وقت نہیں ہوا جب نماز کا وقت ہو گا تو ہم بھی نماز پڑھنے جائیں گے کیونکہ نماز تو فرض ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دوستو! یہ بھی فرض ہے، ہم جہاد کر رہے ہیں۔ قرآن پاک کی تفسیر میں جہاد کی بہت زیادہ اہمیت ہے۔ دوران جہاد کچھ مجاہدین نماز ادا کرتے ہیں اور کچھ مجاہدین ان کی رکھوالی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب جہاد کا وقت آ گیا ہے۔ کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ اگر کسی عالم نے آپ کو جہاد سے متعلق خطبے میں نہ بتایا تو مجھے نماز جمعہ پڑھوانے کے لیے بلا لینا میں یہ کام کر دوں گا۔