پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

حکومت نے گھٹنے ٹیک دیے، ’’عمران خان کے پرانے دوست‘‘ کو اہم ذمہ داری سونپ دی گئی، بڑا فیصلہ

datetime 17  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے گھٹنے ٹیک دیے، ’’عمران خان کے پرانے دوست‘‘ کو اہم ذمہ داری سونپ دی گئی، تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے پاناما لیکس کے معاملے سے چھٹکارے کے لیے اپوزیشن کی تین بڑی جماعتوں سے مذاکرات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی قیادت سے رابطہ کرکے انہیں مذاکرات کے لیے قائل کریں گے۔

ان ممکنہ مذاکرات میں حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کی طرف سے وزیراعظم کا استعفیٰ سپریم کورٹ سے مشروط کرنے اور وقت سے پہلے انتخابات کے بجائے پارلیمنٹ کے اندر سے تبدیلی لانے کی شرائط اپوزیشن جماعتوں کے سامنے رکھی جائیں گی۔ اس سلسلے میں وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار کو خصوصی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں بڑی اپوزیشن جماعتوں سے قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق رابطہ کریں گے، اس سلسلے میں قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی طرف قائد حزب اختلاف خورشید شاہ، تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار سے رابطہ کرکے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ کے بعد پیدا صورتحال سے متعلق مذاکرات کرنے کی دعوت دی جائے گی۔ ذرائع نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی طرف سے وزیراعظم کا استعفیٰ سپریم کورٹ کے فیصلہ سے مشروط کرنے اور وقت سے پہلے انتخابات کی جائے پارلیمنٹ کے اندر سے تبدیلی کی شرائط اپوزیشن جماعتوں کے سامنے رکھی جائیں گی۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ان ممکنہ مذاکرات میں وزیراعظم کے استعفے سے متعلق اگر پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان کوئی نرمی دکھاتی ہیں تو اس طرح پی ٹی آئی کو بھی اپنے موقف میں تبدیلی لانے کی ضرورت پڑ سکتی ہے مگر ایسا ہوتا فی الحال ممکن دکھائی نہیں دیتا۔ تاہم ان ممکنہ مذاکرات کی وجہ سے حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کو اس بحران میں کسی حد تک ریلیف مل سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…