ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ،چار پاکستانی فوجیوں کی شہادت پر شدید احتجاج

datetime 17  جولائی  2017 |

راولپنڈی (آن لائن)بھارتی فوج کی جانب سے پاک فوج کی گاڑی کو نشانہ بنانے پر پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا جس میں پاکستان نے چا ر جوانوں کی شہادت پر شدید احتجاج کیا ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی ڈی جی ایم او نے بھارتی ہم منصب سے ہاٹ لائن پر رابطہ کرکے گزشتہ روز وادی نیلم میں بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں چار پاکستانی جوانوں کی شہادت پر شدید احتجاج کیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انہوں نے بھارتی ہم منصب سے کہا کہ پاک فوج کسی بھی جارحیت پر جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی بند کرے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وادی نیلم میں بھارتی فوج نے پاک فوج کی گاڑی کو نشانہ بنا یا تھا جس پر چار جوان دریائے نیلم میں ڈوب کر شہید ہو گئے تھے ۔پاکستان کی جانب سے بھارتی گولہ باری کا بھرپور جواب دیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…