اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت کے وزراء کی طرف سے اسٹیبلشمنٹ سے منسوب سازش کے الزامات کو عسکری قیادت کی طرف سے مسترد کئے جانے کے بعد حکومت بند گلی میں پھنس گئی ۔
ایک موقر روزنامے میں شائع خبر کے مطابق حکومت کو جے آئی ٹی کے ردعمل سے بچنے کیلئے اسٹیبلشمنٹ کی سازش سے ہٹ کر کوئی نیا ایشوز تلاش کر کے یا پیدا کرکے اس کے پیچھے چھپنا ہوگا۔حکومتی وزراء اور سینئر رہنماؤں کیلئے سازش کا واویلا بند نہ ہوا تو سیاسی اور عسکری قیادت کے مابین نئی محاذ آرائی شروع ہونے کا امکان ہے ۔اسٹیبلشمنٹ کی سازش کے پیچھے چھپنے پر حکومت جماعت پہلے ہی گروپ بندی کا شکار ہے۔اگر اب سلسلہ بند نہ ہوا تو پارٹی میں گروپ بندی مزید بڑھ سکتی ہے ۔وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اور بعض دیگر پارٹی رہنماء اس موقف کیخلاف ہیں کہ حالیہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر اسٹیبلشمنٹ کو مورود الزام ٹھہرا کر افواج پاکستان کو بدنام نہ کیا جائے تاہم وزیر اعظم کے بعض قریبی رفقاء کا مشورہ ہے کہ حکومت کیخلاف سازش کا لفظ استعمال کر کے معاملات کو الجھایا جائے اور قوم کو بتایا جائے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ حکومت کیخلاف سازش ہے۔