منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

ایک پاناما ہی کم نہیں تھا جے آئی ٹی نے نواز شریف کے خلاف 5 1مزید معاملے کھول دیئے،کھلبلی مچ گئی

datetime 16  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن )جے آئی ٹی رپورٹ میں وزیراعظم نواز شریف کے خلاف 5 1مقدمات دوبارہ کھولنے کی تجویز دی ہے جن کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے سنایا جاچکا ہے جے آئی ٹی نے نواز شریف کے خلاف 8 تحقیقات اور دو انکوئریز بھی دوبارہ چلانے کی تجویر اپنی پورٹ میں پیش کی ہے اس حوالے سے 15 مقدمات نواز شریف کے خلاف قائم کیے گئے تھے، جن میں سے 3 مقدمات 1994 سے 2011 کے درمیان

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور 12 مقدمات سابق صدر پرویز مشرف کے دور حکومت میں درج کیے گئے تھے اس کے علاوہ شریف خاندان کے لندن اپارٹمنٹ سے متعلق کیس ان 8 تحقیقات کا حصہ ہیں جو دسمبر 1999 میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے شروع کی گئی تھی سپریم کورٹ نے اپنے 20 اپریل کے فیصلے میں جے آئی ٹی کو منی ٹریل اور لندن فلیٹس کی تحقیقات کی ہدایت کی تھی جبکہ عدالت کے دیگر 12 سوالات گلف اسٹیل مل، قطری خط، آف شور کمپنیوں اور دیگر معاملات کے حوالیسے تھے عدالت نے ٹیم کو اجازت دی تھی کہ وہ اس حوالے سے پہلے سے موجود ایف آئی اے اور نیب کے ریکارڈ کو استعمال کرسکتی ہے جو انہیں تحقیقات میں مدد دے سکتے ہیں عدالت نے ٹیم، جس میں فیڈرل انویسٹی گیسن ایجنسی (ایف آئی اے)، نیب، اسٹیٹ بینک اور سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کا ایک ایک رکن شامل ہیں، کو اجازت دی تھی کہ وہ اس حوالے سے پہلے سے موجود ایف آئی اے اور نیب کے ریکارڈ کو استعمال کرسکتی ہے جو انہیں تحقیقات میں مدد دے سکتے ہیں لندن اثاثوں کے حوالے سے 18 سال سے جاری تحقیقات کے حوالے سے جے آئی ٹی نے 3 نیب ریفرنسز اور دو ایف آئی اے مقدمات کو دوباری کھولنے کی تجویز بھی دی، جو لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے سے متصادم ہے

1994میں ایف آئی اے کی جانب سے نواز شریف کے خلاف درج کیے گئے کیس ’میاں محمد نواز شریف نے حدیبیہ انٹر پرائزز پرائیوٹ لمیٹڈ میں جعلی اکاؤنٹس کھلوا کر غلط طریقے سے قرضہ حاصل کیا‘ کے حوالے سے جے ا?ئی ٹی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے صرف مذکورہ کیس کی تحقیقات سے متعلق ایف آئی اے کے دائرکار پر بات کی گئی ہے تاہم ایک فرد کی جانب سے جعلی اکاؤنٹس کھلوانے سے متعلق سوالات کے جوابات پیش نہیں کیے گئے‘

رپورٹ میں یہ نشاندہی بھی کی گئی کہ ’ان مقدمات کو مناسب ٹرائل کے بغیر ختم کیا گیا جبکہ ریکارڈ کے حوالے سے ثبوت فراہم کرنے کا موقع نہیں دیا گیالاہور ہائی کورٹ کی جانب سے ختم کیے جانے والے ایک اور نیب کے کیس، جو سیف الرحمٰن اور نواز شریف کے خلاف، ہیلی کاپٹر کی خریداری سے متعلق تھا جبکہ یہ کیس ایف ا?ئی اے کی جانب سے درج کیا گیا تھا، جے آئی ٹی نے اس کیس کو بھی دوبارہ کھولنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ ’اس کیس میں مزید تحقیقات ہوسکتیں ہیں

حدیبیہ پیپر ملز ریفرنس پر لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے سے متعلق جے آئی ٹی رپورٹ میں کہا گیا کہ ’یہ ایک بہترین تحقیقاتی ریفرنس تھا جس کے ٹرائل کا موقع فراہم نہیں کیا گیا اور تکنیکی وجوہات کی بنا پر ختم کردیا گیا2014میں لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے ختم کیے گئے شریف خاندان کے اثاثوں سے متعلق ریفرنس کے حوالے سے جے آئی ٹی نے زور دیا کہ اس کیس میں نامزد ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں،

ٹیم نے عدالت عظمیٰ کو تجویز دی کہ نیب کو ہدایت کی جائے کہ وہ مذکورہ کیس میں شریف خاندان کی رہائی کے خلاف اپیل دائر کرے جے آئی ٹی نے یہ تجویز بھی پیش کی کہ نیب کو لندن اثاثوں کی تحقیقات مکمل کرنے کا حکم بھی دیا جائے اس کے علاوہ جے آئی ٹی نے تجویز دی کہ سپریم کورٹ، 90 کی دہائی میں ایف آئی اے میں وزیراعظم کی جانب سے 42 ملازمین کی بھرتیوں سے متعلق کیس، راولپنڈی میں اور اس کے اطراف میں زمین پر قبضے، راولپنڈی روڈ پر تعمیرات، شریف ٹرسٹ کے حوالے سے لیے گئے فنڈز، تنخوا سے زائد اثاثوں اور غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ کی دوبارہ تحقیقات کا حکم بھی دے سپریم کورٹ کو یہ تجویز بھی دی گئی کہ وہ ایس ای سی پی کو شریف خاندان کی ملکیت میں موجود چوہدری شوگر ملز کے حوالے سے مبینہ منی لانڈرنگ کی تحقیقات کی ہدایت کی جائ

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…