لاہور(نیوز ڈیسک) چیئرمین پی سی بی شہریا ر خان نے اظہر علی کو ون ڈے کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ انہوں نے مصباح الحق اورشاہد آفریدی کو نوجوانوں کیلئے رول ماڈل قرار دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شہریار خان کا کہنا تھا کہ وہ ٹیم میںفائٹنگ سپرٹ دیکھنا چاہتے ہیں اور اب ہمیں سب کچھ پیچھے چھو ڑ کر مستقبل کی طرف دیکھنا ہے۔مصباح اور آفریدی کی خدمات کو سراہتے ہوئے شہریا ر خان کا کہنا تھا کہ مصباح اور آفریدی نوجوانوں کیلئے رول ماڈل ہیں نوجوانوں کو ان سے سیکھنا چاہیے ۔ان کا کہنا تھا کہ مصباح الحق ٹیسٹ جبکہ شاہد آفریدی ٹی 20کے کپتان رہیں گے۔یونس خا ن کے بارے میں بات کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ وہ ایک اچھی شخصیت ہیں اور ان کا ریٹائرمنٹ نہ لینے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔
اظہر علی کو ون ڈے کرکٹ کاکپتان مقرر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم پیٹنگولرکپ میں دیکھا ہے کہ اظہر علی اچھے بیٹسمین اور لیڈر ہیں اس لیے انہیں ون ڈے کرکٹ ٹیم کی کپتانی اور ٹیسٹ ٹیم کی نائب کپتانی سونپی گئی ہے۔شہریا رخان نے کہنا تھا کہ کرکٹ کے ٹی 20 اور ون ڈے میں نائب کپتانی کے فرائض سرفراز احمد انجام دیں گے۔شہریار خان نے کہا کہ ہارون رشید ایک محنتی اور ایماندار آدمی ہیں اس لیے انہیں چیف سلیکٹر بنایا جا رہا ہے جبکہ بقیہ سلیکٹرز میں اظہر خان ،کبیر خان اور سلیم جعفر شامل ہیں