بدھ‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2025 

نیپال سے کرنل (ر) حبیب کا اغواء، بھارت نے پاکستان کو سرپرائز دیدیا

datetime 15  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے کرنل (ر) حبیب جن کے بارے میں کہا گیا تھا کہ بھارتی اغواء کار انہیں اغوا کرکے لے گئے ہیں، حکومت پاکستان نے اب باضابطہ طور پر بھارتی حکومت سے کرنل(ر) حبیب کی بازیابی کے لیے رابطہ کیا ہے اور کرنل (ر) حبیب کے اغواء میں ملوث مبینہ بھارتی افراد کے خلاف کارروائی کرنے کی استدعا کی گئی ہے، اس کے جواب میں بھارتی حکومت نے پاکستان کی درخواست کو

رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرنل (ر) حبیب کے اغواء کرنے والوں نے جو بھارتی ٹیلی فون نمبرز استعمال کئے وہ جعلی ہیں۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پاکستانی وزارت خارجہ نے کرنل (ر) حبیب کی بازیابی کے لیے بھارتی حکومت کو ایک لیٹر لکھا ، جس میں بھارتی حکومت سے کہا گیا کہ کرنل (ر) حبیب کے اغواء میں بھارتی باشندے ملوث ہیں کیونکہ انہیں بھارتی نمبرز سے فون کرکے نیپال بلایا گیا اور وہاں سے انہیں اغواء کر لیا گیا، اس لیے اب بھارتی حکومت کرنل(ر) حبیب کی بازیابی کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ اس کے جواب میں بھارتی حکومت نے اپنا موقف یہ پیش کیا کہ کرنل(ر) حبیب کے اغواء میں کسی بھارتی باشندے کا کردار نہیں ہے۔ حکومت پاکستان کی طرف سے ہمیں جو نمبرز دیے گئے ہیں وہ جعلی نمبر ہیں۔ یہ وضاحت ضروری ہے کہ پاکستانی حکومت کی جانب سے کرنل(ر) حبیب کی بازیابی کے لیے بھارتی حکومت سے یہ پہلا باضابطہ رابطہ ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…