اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد، ریڈ زون میں ہلچل، غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند، تفصیلات کے مطابق پاناما کیس کی پیر کو سپریم کورٹ میں سماعت ہے، اس وجہ سے سپریم کورٹ اور ریڈ زون کی سخت سکیورٹی کا فیصلہ کیا گیا ہے، سپریم کورٹ کی عمارت کے اردگرد اضافی خار دار تاریں بھی لگا دی گئی ہیں، ایس ایس پی سکیورٹی جمیل ہاشمی نے کہا کہ
پاناما کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران تمام ریڈ زون سیل ہوگا اور کسی بھی غیر متعلقہ فرد کا سپریم کورٹ اور ریڈ زون میں نہیں ہو سکے گا، اس کے علاوہ بتایا کہ مقدمات میں پیش ہونے وکلاء اور کوریج کے لیے آنے والے میڈیا کے نمائندے داخل ہو سکیں گے، اس کے علاوہ ریڈ زون کے داخلی راستوں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔