اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم میاں نوازشریف نے پانامہ کیس سے جان چھڑانے کیلئے اعلیٰ عسکری قیادت سے رابطےشروع کردئیے۔ روزنامہ خبریں کے مطابق معروف عسکری و سیاسی تجزیہ نگار لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہمیری اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم نےآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی رابطہ کیا لیکن انہوں نے معذرت کی اور کہا کہ فوج کسی سیاسی کھیل کا حصہ نہیں بنے گی۔
فوج آئینی، قانونی اور سیاسی طور پر عدلیہ کا احترام کرتی ہے فوج پر پہلے بھی کئی نوع کے الزامات لگ چکے ہیں ایک سوال کہ کیا کسی بھی بیرونی طاقت کا اس ضمن میں کوئی کردار ہے؟ تو انہوں نے کہا بیرونی دباؤ حکومتوں پر ہوتا ہے عدلیہ پر نہیں ہماری عدلیہ آزاد ہے یہ کسی کے دباؤ میں آئے بغیر فیصلے کرتی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف از خود استعفیٰ کبھی نہیں دیں گے وہ درمیانی راستہ نکالنے کے لیے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں۔