اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

دھونس، دھمکی، سازش کا الزام حکمران کسی کا نام لیے بغیر لگا رہے ہیں،سازش کون کر رہا ہے، پیپلز پارٹی کی رہنما کا انکشاف

datetime 14  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں پاکستان کے بارے میں بیرونی دنیا میں بحرانی کیفیت ہے۔ بھارت کشمیر کا بحران سنبھالے ، پاکستان کی فکر کم کرے۔ جمعرات کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو میں سینیٹر شیری رحمن نے کہا کہ دھونس، دھمکی، سازش کا الزام حکمران کسی کا نام لئے بغیر لگا رہے ہیں۔

حکمران صاف بات کریں کہ سازش کون کررہا ہے۔ شیری رحمن نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات میں پاکستان کے بارے میں بیرونی دنیا میں بحرانی کیفیت ہے۔ بھارت کشمیر کا بحران سنبھالے اور پاکستنا کی فکر کم کرے۔ جے آئی ٹی رپورٹ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ دیکھ کر بے حد افسو سہو اہے کہ ملک میں پچھلے 40سالوں میں کیا کچھ ہوتا رہا، جے آئی ٹی رپورٹ میں بہت سے ایسے فیکٹ ہیں جنہیں پرھ کر رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔ رحمن ملک سے متعلق جے آئی ٹی کے جملے ان کی ذاتی رائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت تمام اپوزیشن پارٹیاں اس بات پر متفق ہیں کہ وزیراعظم کا دامن صاف نہیں اس لئے وہ استعفیٰ دیں۔ اپوزیشن کا اجلاس آج پھر ہو گا۔ اگلا لائحہ عمل بھی طے کی اجائے گا۔ سینٹ سے نواز شریف کے استعفیٰ کی قرارداد پاس کرائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ادارے اس وقت مفلوج ہو چکے ہیں۔ بیرون ملک لوگ سوچ رہے ہیں کہ پاکستان میں اب کیا ہونے والا ہے۔ سارے ادارے ایک شخص کو بچانے پر لگے ہوئے ہیں۔ نواز شریف کا بھٹو سے موازنہ نہ کیا جائے۔‎

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…