منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

سی پیک تعمیراتی کام میں مصروف چینی انجینئر حادثے کا شکار ہوکر ہلاک

datetime 8  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایبٹ آباد(این این آئی) پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے پر تعمیراتی کام میں مصروف غیر ملکی انجینئر حادثے کا شکار ہوکر ہلاک ہوگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق کو ’فنگ قوئی کو‘ نامی 35 سالہ چینی انجینئر دوباتھر پاوا کے قریب ایبٹ آباد موٹر وے کے سیکشن ٹو پر سی پیک منصوبے پر تعمیراتی کام میں مصروف تھے۔چینی انجینئر فلائی اوور کے تعمیراتی کام کے دوران پلر کیلئے کھودے جانے والے گڑھے میں گر کر وہاںموجود لوہے کی سلاخوں سے زخمی ہوگئے تھے۔

چینی انجینئر کو شدید زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔بعد ازاں پولیس حکام نے ان کی ہلاکت کی تصدیق کردی جبکہ ہسپتال انتظامیہ نے ان کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا جس کے مطابق ’فنگ قوئی کو‘ کو صبح 7 بجکر 35 منٹ پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا اور گڑھے میں گرنے کے نتیجے میں وہاں موجود لوہے کی سلاخوں سے ٹکرانے کی وجہ سے ان کے سر ٗسینے اور ٹانگوں پر زخم آئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…