دمشق(این این آئی)شام میں صدر بشار الاسد کی تصویر والا دو ہزار کا نوٹ جاری کر دیا گیا، شامی دو ہزار پاونڈ کی قدر چار امریکی ڈالر کے برابر ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابقشام میں صدر بشار الاسد کی تصویر والا دو ہزار کا نوٹ جاری کر دیا گیا، شامی دو ہزار پاونڈ کی قدر چار امریکی ڈالر کے برابر ہےشام کے مرکزی بینک کے گورنر کے مطابق شامی صدر کی تصویر والے نوٹ ایک سال قبل چھاپے گئے تھے لیکن حالات کی خرابی کے باعث انہیں روک دیا گیا تھا۔شامی صدرکی تصویر دو ہزار شامی پاونڈ کے نوٹ پر لگائی گئی ہے، شام کے سابقصدر حافظ الاسد کی تصویر بھی شامی کرنسی کے سکوں اور نوٹوں پرموجود ہے۔واضح رہے کہ امریکہ بشارالاسدحکومت کیخلاف ہے۔
دنیا بھر کی مزید خبریں پڑھئے
دوحہ کو مطالبات ہر صورت میں تسلیم کرنا ہوں گے ، بحرین
منامہ ( آن لائن )خلیجی ریاست بحرین کے وزیرخارجہ الشیخ خالد بن محمد بن آل خلیفہ نے قطر پر زور دیا ہے کہ وہ بائیکاٹ کرنے والے ملکوں کی طرف سے دہشت گردی کے خلاف اقدامات کے لیے 13 مطالبات ہرصورت میں تسلیم کرے اور ان پر سختی کے ساتھ عمل درآمد یقینی بنائے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے اپنے بحرینی ہم منصب الشیخ خالد بن محمد آل خلیفہ سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ دونوں رہ نماؤں نے خلیجی ملکوں میں جاری سفارتی بحران سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔بحرینی وزیرخارجہ نے اپنے امریکی ہم منصب سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قطر کے پاس مطالبات تسلیم کرنے کے سوا اور کوئی راستہ نہیں۔ اس موقع پر بحرینی وزیرخارجہ نے کہا کہ دوحہ کو دہشت گردی کے خلاف پڑوسی ملکوں کی طرف سے پیش کردہ مطالبات پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ خطے کی اقوام اور ممالک کی ترقی کے لیے دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ ضروری ہے۔ کسی ریاست کی طرف سے دہشت گردی کی معالی معاونت کی راہ ہر صورت میں مسدود کرنا ہوگی۔
ایران اورفرانسیسی کمپنی کے درمیان گیس فیلڈ کے لیے پانچ ارب ڈالر کا معاہدہ
تہران(این این آئی)فرانس کی کمپنی ٹوٹل نے خلیج میں گیس فیلڈ تعمیر کرنے کے لیے ایران کے ساتھ پانچ بلین ڈالر کے کنٹریکٹ پر دستخط کردیئے ،2016 میں ایران پر سے معاشی پابندیاں ہٹائے جانے کے بعد یہ بیرونی دنیا کے ساتھ سب سے بڑا معاہدہ ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت تیل کے اہلکاروںنے کہاکہ جنوبی پارس میں گیس فیلڈ کی تعمیر کے بارے میں معاہدے پرپیر کو تہران میں دستخط کیے گئے ، اس منصوبے میں میں ٹوٹل کا حصہ پچاس اعشاریہ ایک فیصد ہوگا چین کی کمپنی سی این پی سی کا تیس فیصد جبکہ ایران کی کمپنی پیٹروپارس کا انیس اعشاریہ نو فیصد ہوگا۔پہلے تو ٹوٹل کا کچھ مہینے پہلے ہی اس معاہدے پر دستخط کرنے کا ارادہ تھا مگر پھر یہ فیصلہ کیا گیا کہ ٹرمپ انتطامیہ کے فیصلے کا انتظار کرے کہ کہیں امریکہ ایک بار پھر تہران پر پابندیاں نہ عائد کردے۔سمندر میں واقع یہ گیس فیلڈ مشترکہ طور پر ایران اور قطر کی ہے اور اس پر پہلی بار کام 1990 میں کیا گیا تھا۔ 2006 میں جب پہلی بار ایران پر ایٹمی ہتھیار تیار کرنے کے شک میں عالمی پابندیاں عائد کی گئیں تو اْس وقت فرانسیسی کمپنی ٹوٹل ملک میں سرمایہ کاری کرنے والی سب سے بڑی کمپنی تھی۔پچھلے ماہ ٹوٹل کے سربراہ پیٹرک پوئیآنے نے اس بات کا اظہار کیا تھا کہ وہ ایران میں ایک بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ایران تیل کی پیداوار کرنے والے ادارے اوپیک میں تیسرا بڑا ملک ہے۔