جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

آئی سی سی نے ورلڈ کپ کو ”سپر ہٹ“ قرار دے دیا

datetime 29  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میلبورن(نیوز ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ کو ”سپر ہٹ“ قرار دے دیا، پاک بھارت مقابلے کے ناظرین کی تعداد ریکارڈ توڑ ثابت ہوئی، پہلی بار ڈبل سنچریاں بنیں، فائنل سے قبل تک 38 تھری فیگر اننگز سامنے آئیں، مقبولیت کے نئے ریکارڈز قائم ہوئے۔تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اعدادوشمار کے تناظر میں ورلڈ کپ 2015 کو انتہائی کامیاب قرار دیا ہے، اس ایونٹ میں فائنل سے قبل تک 2 ڈبل سنچریاں بنیں، 7 مرتبہ انفرادی اسکور 150 سے آگے گیا جبکہ مجموعی طور پر 38 سنچریاں سامنے آئیں۔گذشتہ سات ہفتوں کے دوران آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بیٹسمینوں کی مار دھاڑ عروج پر نظر آئی جبکہ بولرز بھی پیچھے نہیں رہے، 28 مرتبہ چار یا زائد وکٹوں کا کارنامہ انجام دیا گیا، 2 ہیٹ ٹرکس ہوئیں۔ کھلاڑیوں اور آفیشلز کی جانب سے پچز، آﺅٹ فیلڈ اور ٹریننگ سہولیات کو سراہا گیا۔ بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان 22 فروری کو میلبورن کرکٹ گراﺅنڈ پر منعقدہ میچ کے کراﺅڈ کی تعداد 86 ہزار رہی۔اس مرتبہ میگا ایونٹ زیادہ ممالک میں ناظرین نے دیکھا، مجموعی طور پر نشریات کیلیے44 لائسنس دیے گئے، 220 ممالک میں 7 زبانوں میں ایونٹ دکھایا گیا، پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں ناظرین کی تعداد کے ریکارڈز ٹوٹ گئے۔صرف بھارت میں اس مقابلے کو 28 کروڑ 80 لاکھ افراد نے دیکھا۔ آسٹریلیا میں 2 کروڑ دس لاکھ لوگوں نے ٹی وی پر کینگروز کے ہاتھوں انگلش ٹیم کی پٹائی کا نظارہ کیا۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن کا کہنا ہے کہ یہ اعدادوشمار ایونٹ کی بے پناہ کامیابی کا ثبوت ہیں، یہ ورلڈ کپ دیکھنے اور کراﺅڈ کے لحاظ سے کرکٹ تاریخ کا کامیاب ترین ایونٹ ثابت ہوا، اس مرتبہ کوریج کیلیے 1400 میڈیا ممبرز ایونٹ میں شریک ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…