ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

ناخنوں پر بنا ہوا یہ چاند آپ کی صحت کے بارے میں کیا کچھ بتا سکتا ہے؟ حیران کن رپورٹ

datetime 30  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کیا آپ کو معلوم ہے کہ انگلیوں کے ناخن آپ کی صحت کے بارے میں بہت کچھ بتاسکتے ہیں؟جی ہاں یقین کرنا شاید مشکل ہو مگر ڈاکٹر آپ کی صحت کے بارے میں ناخنوں کو دیکھ کر بہت کچھ بتاسکتے ہیں۔اگر آپ انگلی کے ناخنوں کو دیکھیں تو آپ کو اس کے نچلے حصے میں چاند کی طرح کے نشان یا نصف قطر کا سفید نشان نظر آئے گا۔جس کی رنگت، ساخت یا حجم کسی مرض کی موجودگی کی نشانی ہوسکتا ہے تاہم اگر وہ اچانک غائب ہوجائے تو اس کا کیا مطلب ہوتا ہے؟ویسے تو آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں اگر یہ نشان آپ یا بچوں کے ناخنوں میں نظر نہ آئے

کیونکہ بچوں میں یہ کچھ وقت کے ساتھ نمودار ہوسکتا ہے۔یہ بھی پڑھیں : لوگ ناخن کیوں چباتے ہیں؟اسی طرح کچھ بالغ افراد میں ناخن کی ساخت کی وجہ سے بھی یہ نظر نہیں آتا۔تاہم اگر یہ اچانک غائب ہوجائے تو یہ مختلف امراض کی علامت ہوسکتی ہے۔یہ بات ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔تحقیق کے مطابق اگر یہ نشان اچانک غائب ہوجائے تو یہ تھائی رائیڈ کے امراض سمیت جسم میں وٹامن بی 1 اور آئرن کی کمی کی نشانی ہوتا ہے۔اسی طرح اگر یہ نشان بہت چھوٹا ہو تو یہ لو بلڈ پریشر اور تھائی رائیڈ امراض کی جانب اشارہ کرتا ہے۔اسی طرح یہ کمزور جسمانی دفاعی نظام، ناقص میٹابولزم یا آئرن اور وٹامن بی 12 کی کمی کا نتیجہ بھی ہوسکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…