ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

عید پر خطرناک بیماریوں کاخدشہ،ماہرین طب نے عوام کو انتباہ کردیا

datetime 25  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی)طبی ماہرین نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ عید کے موقع پرگھروں میں تیار ہونے والے مختلف اقسام کے پکوان احتیاط کے ساتھ کھائیں کیونکہ ماہ رمضان المبارک میں ایک ماہ تک روزے رکھنے کے باعث پیٹ کا نظام درست ہوجاتا ہے اور معدے کے افعال سستہوجاتے ہیں اس لئے کوشش کی جائے کہ معدے پر کوئی دباؤ نہ پڑے۔طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ عید کے موقع پر

مختلف پکوان بالخصوص لذیز کھانوں کی وجہ سے استعمال سے معدے پر شدید دباؤ پڑتا ہے اورپیٹ خراب ہونے کا خدشہ رہتا ہے اس لئے عید کے موقع پر خوراک کم سے کم کیا جائے۔معروف خاتون طبی ماہر طبیبہ فرحت منظوم نے کہا ہے کہ عید کے موقع پر تیار ہونے والاشیرخورمہ بہت زیادہ استعمال نہ کیا جائے کیو نکہ اس میں میوے جات کا استعمال کثیرتعداد میں کیا جاتا ہے اور عموماً کھانے والے شیرخورمہ میں ڈالے گئے میوے بغیرچبائے نگل جاتے ہیں جو معدے کی گرانی کاسبب بنتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر گھروں میں تیار کئے گئے چٹ پٹے پکوان احتیاط سے کھائیں،کھانے کے بعد کولڈ ڈرنکس کا استعمال نہ کریں بالخصوص شوگر کے مریض مٹھائیوں اور شربت سے بھی گریز کریں۔طبیبہ فرحت منظوم کا ایہ بھی کہنا ہے کہ زیادہ کھانے سے بیٹ کا نظام درہم برہم ہوجاتا ہے اور ہاضمہ شدید متاثر ہوتا ہے،ایسی حالت میں قے اور اسہال کی شکایت بھی ہوجاتی ہے،بڑے اور بچے قے اور اسہال کی صورت میں او آر ایس کا استعمال کرسکتے ہیں اور اگر یہ نہ مل سکے توگھر میں بوائل پانی میں حسب ضرورت چینی ملا کر اور اس میں لیموں نچوڑ کر استعمال کرسکتے ہیں۔گھر میں ہاضمہ درست کرنے کی دوا ضرور رکھیں اور بوقت ضرورت کا رمینا بھی استعمال کی جاسکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…