منگل‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2026 

خیبر پختونخواہ کے علاوہ سندھ میں آج کونسی جماعت عید الفطر منا رہی ہے؟ اہم انکشاف

datetime 25  جون‬‮  2017 |

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھر میں بوہری برادری عیدالفطر مذہبی جوش وجذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منارہی ہے۔تفصیلات کے مطابق مصری کلینڈر کے تحت چلنے والی داودی بوہری جماعت آج 26 جون کو عید الفطر کا تہوار منارہی ہے، کراچی میں بوہری برادری کی نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع صدر کی طاہری مسجد میں ہوا جبکہ پان منڈی اور حیدری کے علاقوں میں بھی نمازِ عید الفطر کے اجتماعات منعقد کیے گئے۔

امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے جماعت خانوں کے قریب سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے علاوہ بوہری جماعت کے رضا کاروں نے بھی اس موقع پر فرائض انجام دیے۔ہر سال کی طرح اس سال بھی نماز عید کے اجتماعات میں ملک کی سلامتی اور امن و امان کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں جبکہ دنیا بھر میں ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بوہری برادری نےاللہ تعالیٰ کے حضور دعائیں کیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…