قاہرہ (آئی این پی )مصری طبی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ ماہ رمضان کے روزوں کی وجہ سے انسانی جسم خون کی نئی رگوں کا حامل ہو تا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصری ڈاکٹر مجدہ بدران کا کہنا ہے کہ روزوں کی بدولت انسانی جسم میں خون کی نئی رگوں کا اضافہ ہو جاتا ہے ۔ ان رگوں میں شریانیں ، دریدیں، خون کی نالیاں اور بلڈ برین بیریئر شامل ہوتی ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ شریانیں جسمانی اعضاکو خون پہنچاتی ہیں ، دریدیں جسمانی اعضاسے نامیاتی زہریلے مواد اور قابل تلف موادلے کر آتی ہیں ۔ خون کی نالیاں خون کی مجموعی رگوں
کا 80% حصہ ان نالیوں پر ہی مشتمل ہوتا ہے۔ یہ انسانی جسم میں سب سے چھوٹی رگیں ہوتی ہیں جبکہ بلڈ برین بیریئر نظام دماغ میں پایا جاتا ہے اور بعض بنیادی مواد مثلا آکسیجن پانی اور گلوکوز کو دماغ تک پہنچنے کی اجازت دیتا ہے تاہم جراثیم اور خطرناک مواد کو روک دیتا ہے۔بدران کا کہنا تھا کہ روزے سے Ghrelin ہارمون کی ترکیز میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ یہ انسانی جسم میں بھوک کا احساس پیدا کرنے والا ہارمون ہے۔ اس کے نتیجے میں انسانی جسم نامیاتی زہریلے مواد سے چھٹکارہ پاتا ہے اور چربی کے جل جانے کا عمل بھی ہوتا ہے۔