نئی دہلی (آن لائن)بھارتی وزیر خارجہ سشماسوراج نے کہا ہے کہ پاکستان نے عالمی فورموں میں مسئلہ کشمیر ہٹاکر دوطرفہ مذاکرات پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے حالانکہ دونوں ممالک آپسی طور پر بھی مسائل حل کرنے کیلئے تیار ہیں بھارتی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا کہ پاکستان ہر بار کشمیر کے حوالے سے گمراہ کن پروپگینڈا کررہا ہے کیونکہ کشمیر عالمی مسئلہ نہیں بلکہ
بھارت کا اندورنی مسئلہ ہے جس میں کسی طور پر تیسرے فریق کی ثالثی قابل قبول نہیں ہوسکتی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی فورموں پر مسئلہ کشمیر کو اٹھا کر اس بات کا مظاہرہ کررہا ہے کہ کشمیر سلگتا ہوا مسئلہ ہے حالانکہ ایسا کچھ نہیں ہے کیونکہ کشمیری عوام نے پہلے سے ہی انتخابات میں حصہ لیکر بھارت کیساتھ رہنے کو ترجیح دی ہے انہوں نے کہا کہ جب جب بھی کشمیر میں تشدید بڑھتا ہے تو اس سلسلے میں سرحد پار کی دراندازی بنیادی وجہ ہوتی ہے اور اسکا مطلب ہے کہ پاکستان کی طرف سے ہی کشیدگی کی ہوا چلتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان پہلے ہی معائدے موجود ہیں جن کی بنیاد پر دونوں ممالک مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کو حل کرسکتے ہیں لیکن اسکے باوجود بھی شملہ معائدے اور لائیواعلانیہ کو دیکتھے ہوئے پاکستان جان بوجھ کر معاملے کو خراب کررہاہے انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کا دھیان بھی کشمیر کی جانب نہیں اور بھارت نے پہلے ہی یہ بات واضح کردی ہے کہ صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے تشدد کا خاتمہ لازمی ہے انہوں نے کہا کہ بھارت مذاکرات کیلئے ہمیشہ ہی تیار رہا ہے اور اس سلسلے میں کسی کو گمان نہیں رہنا چاہیے کہ بی جے پی حکومت ملک کی سلامتی پر کوئی سمجھوتا نہیں کریگی انہوں نے کہا کہ پر امن مذاکرات کیلئے لائن آف کنٹرول پر کاموشی لازمی ہے۔