سڈنی (نیوز ڈیسک) ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں میزبان ٹیم آسٹریلیا نے بھارتی ٹیم کو دھول چٹادی اورگھر کے شیر سڈنی گراﺅنڈمیں ڈھیر ہوگئے ،بات یہاں تک ختم نہیںہوئی بلکہ ورلڈکپ سے بھی باہر ہوگئے ۔
برٹس براڈکاسٹنگ کارپوریشن کی طرف سے بھارت کی شکست کی پانچ وجوہات بیان کی گئی ہیں جو درج ذیل ہیں
ٹاس
کرکٹ کے ماہرین پہلے سے ہی کہہ رہے تھے کہ سڈنی کی پچ پر ٹاس جیتنا کافی اہم ہے، آسٹریلیا کے کپتان مائیکل کلارک نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیاجبکہ بھارتی کپتان نے بھی ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا عندیہ دیاتھا
سٹیو سمتھ
آسٹریلوی بلے باز سمتھ نے 95 گیندوں پر 105 رنز بنائے تھے جس نے کینگروز کو کافی مدد دی ، بھارتی باﺅلرآسٹریلیا کی پہلی وکٹ جلد ہی گرانے میں کامیاب ہوگئے تھے لیکن اس کے بعد ایرون فنچ اور سٹیو سمتھ نے آسٹریلوی اننگز کوشاندار اندازمیں سنبھالا ۔
بھارتی باﺅلنگ
محمد شامی نے 68 رنز دیے، امیش یادو نے 72 اور موہت شرمانے 75 رن دیے،مجموعی طورپر بھارتی باﺅلر پچ سمجھنے میں ناکام رہے ، شارٹ پچ گیند کرنے کی ناکام کوششیں جاری رکھیں اورپٹتے رہے ۔
کوہلی کی وکٹ
بھارتی ٹیم کے نائب کپتان ویرات کوہلی کی وکٹ نے ہندوستانی کیمپ کو مایوس کر دیا،ٹ کوہلی سے بھارت نے ضرورت سے زیادہ امیدیں لگا رکھی تھیںلیکن کوہلی صرف ایک ہی رن بنا پائے۔اس کے بعد ایک ایک کر کے وکٹیں گرتی رہیں۔
آسٹریلوی فاسٹ باﺅلر
جب بھی بھارتی بلے باز تھوڑا جمنے کی کوشش کرتے تو سٹارک، جانسن اور فانر میں سے کوئی نہ کوئی آ کر ایک وکٹ اکھاڑ دیتا تھا جس کی وجہ سے بھارتی ٹیم دباﺅمیں رہی ، آسٹریلیا کے تیزباﺅلرشروع میں تھوڑا پریشان دکھائی دیئے لیکن انہیں پتہ تھا کہ ان کے پاس اچھے رنز ہیں
ورلڈکپ سیمی فائنل میں بھارتی شکست کی پانچ وجوہات برطانوی میڈیا سامنے لے آیا
27
مارچ 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں