جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

آئی سی سی نے آئندہ ورلڈکپ میں صرف 10ٹیمیں کھلانے کا اعلان کردیا

datetime 27  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی (نیوز ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈسن نے 2019ءمیں انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈکپ میں ٹیموں کی تعداد کم کرکے 10 کرنے کا اعلان کردیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق رچرڈسن نے بتایا کہ ان کے نزدیک ورلڈ کپ میں 10 سے زائد ٹیموں کو شامل کرنے سے بہتر یہ ہے کہ ایسوسی ایٹ ٹیمز کے کھیل کو زیادہ سے زیادہ بہتر بنانے کی کوشش کی جائے تاکہ وہ خود کو منوا سکیں،آئی سی سی کی کوشش تھی کہ امریکہ سمیت دیگر ممالک میں کرکٹ کو پھیلایا جائے لیکن اب موجودہ ٹیمز کے کھیل کو بہتر بنانا ضروری ہے۔
انہوں نے امریکی کرکٹ ٹیم کے ورلڈ کپ میں کوالیفائی نہ کرنے پر اظہارِتشویش کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں بہترین ٹیلینٹ موجود ہے اور زمبابوے سے زیادہ کرکٹ امریکہ میں کھیلا جاتا رہا ہے، اگر متحدہ عرب امارات ورلڈکپ میں کوالیفائی کرسکتا ہے تو امریکہ کیوں نہیں اور آئندہ سالوں میں ہم اسی مسئلے پر توجہ مرکوز رکھیں گے۔
آئی سی سی صدر نے اعتراف کیا کہ ٹی20 کرکٹ کے چھوٹے اور تیز فارمیٹ دیگر فارمیٹ پر بھی خاصے اثر انداز ہوا ہے، اب یہ کھیل بلے بازوں کے حق میں فائدے مند ثابت ہوا ہے لیکن باؤلنگ کے لئے موثر نہیں رہا، اس لئے قوانین کو بدلنا ضروری ہوگیا ہے تاکہ باؤلرز کو کارکردگی دکھانے کے زیادہ سے زیادہ مواقع مل سکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…