منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

دفتر دیر سے کیوں پہنچی؟ روزے دار خاتون پر بہیمانہ تشدد،ویڈیوسامنے آنے پرہنگامہ برپا ہوگیا

datetime 14  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرناٹک(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی ر یاست کرناٹک میں مسلمان خاتون پرتشددکی انتہاکردی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک میں  انتہا پسند ہندو سرکاری ملازم نے دفتر میں کام کرنے والی روزے دار مسلمان خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس کی ویڈیو سامنے آگئی۔مسلمان خاتون کے ساتھ بدسلوکی کا واقعہ ریاست کرناٹک کے ضلع رائچر کے شہر سندھانور میں پیش آیا جہاں بلدیہ میں کام کرنے والے ہندو ملازم شاراناپا نے روزے دار خاتون نسرین کو زوردار لاتیں رسید کیں

جس کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی۔ا س بہیمانہ تشددکی رپورٹ نسرین نے مقامی پولیس کوکی اورہندوانتہاپسند ملازم کے بارے میں بتایاکہ دیرسے آنے پر شاراناپانے مجھے تشددکانشانہ بنایاجس پرپولیس نے ملزم کوگرفتارکرلیاہے ،مقامی بلدیہ کے حکام کاکہناہے کہ انہوںنے نسرین کے ساتھ بدسلوکی کرنے والے ملازم کوادارے سے فارغ کردیاہے ۔حکام کے مطابق یہ واقعہ اس دن پیش آیاجس دن سرکاری چھٹی تھی اورزیادہ کام کی وجہ سے نسرین اوردیگرملازمین کودفترمیں بلایاگیاتھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…