پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

اغوا کے بعد قتل ہونے ہونے والے چینی شہری پاکستان میں کن کاموں میں ملوث تھے ؟

datetime 15  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
    بیجنگ (آئی این پی) چین   پاکستان میں اغوا کے بعد قتل ہونیوالے اپنے دوچینی شہریوں کے بارے میں اس رپورٹ کی تصدیق و تفتیش میں تعاون جاری  رکھے گا  کہ وہ مبینہ طورپر غیر قانونی تبلیغی سرگرمیوں میں مصروف تھے ۔یہ بات وزارت خارجہ کی ترجمان لوکانگ نے ایک پریس ریلیز میں ان اطلاعات کے بعد جاری کیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ پاکستان  نے دو چینی شہریوں کی موت کی تصدیق کر دی ہے
اور یہ کہ وہ پاکستان میں غیر قانونی تبلیغی سرگرمیوں میں مصروف تھے تا ہم چین نے ابھی تک پاکستان کی طرف سے ان دونوں کی موت کے بارے میں سرکاری طورپر تصدیق نہیں کی اور وہ اپنی طرف سے  جلد از جلد پوری کوشش  کرے گا کہ اس بات کی تصدیق کر سکے ۔ترجمان لوکانگ نے مزید کہا کہ چین ہر قسم کی دہشتگردی ، انتہاپسندی اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ کی سخت مخالفت کرتا ہے او  ر وہ دہشتگردی کے خاتمے اور ملکی سلامتی کے  تحفظ  کیلئے پاکستانی کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے  ۔انہوں نے مزید کہا کہ چین بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر دہشتگردی کیخلاف جنگ  جاری رکھے گا ۔انہوں نے دویرغمالیوں کو رہا کرانے،چینی شہریوں اور ان کے اداروں کے پاکستان میں بہتر تحفظ کیلئے  پاکستانی عزم کی تعریف کی ۔ترجمان نے کہا کہ چین نے ہمیشہ اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ مقامی قوانین اور ضابطوں کی پابند  ی کریں ، مقامی روایات کا احترام کریں ، اور غیر ممالک میں خطرات سے ہمیشہ باخبر رہیں ، چین مبینہ طورپر  غیر قانونی تبلیغی سرگرمیوں کے سلسلے میں  کی جانیوالی تحقیقات میں پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کر ے گا ، پاکستان کے و  زیر داخلہ چوہدری نثار نے گذشتہ  روز  اپنی وزارت کو ہدایت کی تھی کہ وہ چینی شہریوں کو ویزا جاری کرنے کے عمل کو باقاعدہ بنانے ا ور ایک سسٹم کے تحت لانے کے لئے موجود ہ طریقہ کار پر نظرثانی کریں ۔

موضوعات:



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…