بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

قطر نے بھی رنگ دکھانا شروع کردیئے،سعودی عرب اورامارات سے مذاکرات ہوئے بھی تو اس موضوع پر کوئی بات نہیں ہوگی، حیرت انگیزاعلان کردیاگیا

datetime 13  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب اوردیگرخلیجی ممالک کے ساتھ قطرکے تنازع کی اہم ترین وجہ الجزیرہ ٹی وی ہے ،قطرسے سعودی عرب اوراس کے اتحادیوں نے مطالبہ کیاتھاکہ اس چینل کی نشریات متنازع ہیں اس لئے اس کوبندکردیاجائے لیکن قطرنے ایساکرنے سے انکارکردیاتھا۔اسی چینل کی رپورٹ کے مطاقب قطرکے وزیرخارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے کہاہے کہ سعودی عرب اوراس کے اتحادیوں

سے تنازع کے حل کےلئے جوبھی مذاکرات ہونگے اس کے ایجنڈے میں الجزیرہ چینل کاذکرتک نہیں ہوگا،قطری وزیرخارجہ کااس حوالے سے کہناہے کہ الجزیرہ چینل قطرکااندرونی معاملہ ہے اورقطرکابائیکاٹ کرنے والے ممالک کااس سے کوئی تعلق نہیں اس لئے مذاکرات میں اس چینل کی بندش کے بارے میں کوئی گفتگونہیں ہوگی ۔پیرس میں ایک نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قطرکے وزیرخارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے کہاکہ مجھے اس بات کابھی علم نہیں کہ سعودی عرب اوراس کے اتحادیوں نے ہمارے ملک سے کیوں تنازع کھڑاکررکھاہے اورہمارے ساتھ تعلقات منقطع کررکھے ہیں ۔انہوں نے کہابائیکاٹ کاتعلق ایران یاالجزیرہ سے نہیں بلکہ اس کی وجوہات کچھ اورہیں ۔قطری وزیرخارجہ نے کہاکہ قطرکسی بھی ملک کواپنے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کی اجازت نہیں دے گا۔واضح رہے کہ قطرسے تعلقات ختم کرنے کے بعد سعودی حکومت نے الجزیرہ کے ریاض میں بیوروآفس کوبندکردیاہے اوراس چینل پرالزام عائدکیاہے کہ یہ دہشتگردوں کی حمایت کررہاہے جبکہ سعودی عرب کے دیگراتحادی ممالک نے بھی اپنے شہریوں کواس چینل کونہ دیکھنے کے احکامات جاری کررکھے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…