سڈنی(نیوز ڈیسک) ورلڈ کپ کے میزبانوں نے ایشین ٹیموں کو فائنل سے باہرکردیا،28 برس میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا، آسٹریلیا نے سیمی فائنل میں سب سے زیادہ اسکور اور سب سے بڑی فتح کا ریکارڈ قائم کردیا، جب بھی اسمتھ نے ففٹی بنائی ٹیم میچ جیتی ہے۔تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ کا فائنل اتوار کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، یہ 28 برس میں پہلا موقع ہے جب کوئی بھی ایشیائی ٹیم ٹرافی میچ میں جگہ نہیں بنا پائی۔آخری مرتبہ ایسا 1987 میں ہوا جب کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 7 رنز سے شکست دی تھی۔ 1992 کے فائنل میں عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے انگلینڈ کو زیر کیا۔1996 میں ارجنا رانا ٹنگا کی سری لنکن ٹیم نے لاہور میں آسٹریلیا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ 1999 میں آسٹریلیا نے پاکستان ٹیم کو پچھاڑ کر پھر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا، 2003 اور 2007میں کینگروز نے بالترتیب بھارت اور سری لنکا کو زیر کرکے ٹائٹلز کی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ 2011 کے فائنل میں دونوں ایشیائی ٹیموں کا ٹکراﺅ ہوا، جس میں بھارت نے سری لنکا کو مات دی۔ گذشتہ روز آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف 328 رنز بنائے۔یہ ورلڈ کپ سیمی فائنل میں کسی بھی ٹیم کا پہلا 300 پلس اسکور ہے۔ اسمتھ نے ون ڈے میں 10 مرتبہ 50 سے زائد اسکور بنایا ہر بار فتح آسٹریلیا کو ہی حاصل ہوئی، یہ اسمتھ کی چوتھی سنچری تھی تاہم 105 ان کا کیریئر بیسٹ اسکور ہے۔ کینگروز نے 95 رنز سے فتح پائی جو فائنل 4 میں کسی بھی ٹیم کی بڑی فتح ہے۔اس سے قبل بھارت نے 2003 کے سیمی فائنل میں کینیا کو 91 رنز سے زیر کیا تھا۔ دھونی نے بطور کپتان 6000 ون ڈے رنز بھی مکمل کرلیے، وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے تیسرے قائد ہیں، ان سے قبل پونٹنگ نے ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے 8497 اور اسٹیفن فلیمنگ نے 6295 رنز بنائے تھے۔
میزبانوں نے ایشین ٹیموں کو فائنل سے باہرکردیا

ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
دو مرتبہ جب نواز شریف وزیر اعظم بنے تو اصل وزیر اعظم چوہدری نثار ہی ...
-
والدین نے علیحدگی اختیار کی لیکن بڑھاپے کی وجہ سے پھر ایک ہوگئے، کرینہ کا ...
-
موبائل فون سِم اور کاروں سمیت 40 سے زائد اشیاء پر ٹیکس کی شرح میں ...
-
عمر بڑھنے کے باوجود خود کو جوان رکھنے کا آسان ترین طریقہ
-
مخصوص نشستیں ملنےکے بعد قومی اسمبلی میں پارٹی پوزیشن سامنے آگئی
-
عمران خان کے نشہ کرنے کا تاثر غلط ثابت ہوا: رانا ثنا اللہ
-
بل درست کرانے آئی بزرگ خاتون پر گارڑ کا تشدد، گھسیٹ کر گیٹ سے باہر ...
-
بھارت کیساتھ کشیدگی ، پاکستان کا دفاعی صلاحیت میں اضافے کا بڑا فیصلہ
-
شارجہ میں بھارت کے خلاف لگائے گئے تاریخی چھکے نے عامر کی شادی خراب ...
-
’یہ کرلو تمہیں کام مل جائے گا‘، مہربانو نے شوبز کا تاریک پہلو بے نقاب ...
-
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر
-
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
دو مرتبہ جب نواز شریف وزیر اعظم بنے تو اصل وزیر اعظم چوہدری نثار ہی تھے ‘ جاوید ہاشمی
-
والدین نے علیحدگی اختیار کی لیکن بڑھاپے کی وجہ سے پھر ایک ہوگئے، کرینہ کا انکشاف
-
موبائل فون سِم اور کاروں سمیت 40 سے زائد اشیاء پر ٹیکس کی شرح میں کمی کردی گئی
-
عمر بڑھنے کے باوجود خود کو جوان رکھنے کا آسان ترین طریقہ
-
مخصوص نشستیں ملنےکے بعد قومی اسمبلی میں پارٹی پوزیشن سامنے آگئی
-
عمران خان کے نشہ کرنے کا تاثر غلط ثابت ہوا: رانا ثنا اللہ
-
بل درست کرانے آئی بزرگ خاتون پر گارڑ کا تشدد، گھسیٹ کر گیٹ سے باہر نکال دیا
-
بھارت کیساتھ کشیدگی ، پاکستان کا دفاعی صلاحیت میں اضافے کا بڑا فیصلہ
-
شارجہ میں بھارت کے خلاف لگائے گئے تاریخی چھکے نے عامر کی شادی خراب کر دی تھی
-
’یہ کرلو تمہیں کام مل جائے گا‘، مہربانو نے شوبز کا تاریک پہلو بے نقاب کردیا
-
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر
-
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی
-
ویٹرز نے شادی ہال میں ہی واردات ڈال دی، لاکھوں کا سامان لے اڑے
-
پشاور میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا خواجہ سرا ”تتلی ” جاں بحق