جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

بالی ووڈسٹار سنجے دت نئی مشکل میں پھنس گئے

datetime 13  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی )بالی ووڈسٹار سنجے دت نئی مشکل میں پھنس گئے ،عدالت نے مہاراشڑا حکومت سے سنجے دت کی قبل از وقت رہائی کی تفصیلات مانگ لیں ۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈسٹارسنجے دت دھڑا دھڑ فلمیں سائن کر رہے ہیں اور کئی فلموں کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں جبکہ ان کی زندگی پر بننے والی فلم کے چرچے بھی زبان زد عام ہیں لیکن اب یہ سب کھٹائی میں پڑتا دکھائی دے رہا ہے کیونکہ ممبئی ہائیکورٹ نے مہاراشڑا حکومت سے سوال کیا ہے

کہ سنجوبابا کو کن بنیادوں پر قبل از وقت رہا ئی دی گئی ، اچھے برتاؤ کا کیا معیار ہے اور بالی ووڈسٹار زیادہ عرصہ تو پیرول پرجیل سے باہر رہے ہیں ان کے اچھے برتاؤکا کیا پیمانہ بنایا گیا تھا،تیسر ے اور اہم سوال پر مہاراشڑا حکومت پہلے بھی تنقید کا نشانہ بنتی رہی ہے ۔ممبئی ہائیکورٹ نے مہاراشڑا حکومت کو حلفیہ جوابات جمع کروانے کی ہدایت کی ہے جس کے باعث بالی ووڈ سٹار ایک بار پھر مشکلات میں پھنستے دکھائی دے رہے ہیں ۔واضح رہے کہ سنجے دت کو ممبئی دھماکوں کے دوران ممنوعہ اسلحہ رکھنے کے الزام میں پانچ سال کی سزا ہوئی تھی جسے انہوں نے وقفے وقفے سے پورا کیا تھا جبکہ 8ماہ قبل مہاراشڑا حکومت نے اچھے رویے کے باعث ان کی سزا میں کمی کرتے ہوئے انہیں رہا کردیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…