پیر‬‮ ، 23 مارچ‬‮ 2026 

وزیر اعظم نواز شریف کا ہنگامی دورہ سعودی عرب کنگ شاہ سلمان اور نواز شریف کے درمیان کیا طے پایا؟

datetime 13  جون‬‮  2017 |

جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کے بعد جدہ سے اسلام آباد کےلیے روانہ ہو گئے۔وزیر اعظم نواز شریف اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے درمیان رائل پیلس جدہ میں ملاقات ہوئی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز بھی ملاقات میں موجود تھے۔سعودی عرب پہنچنے پر گورنر مکہ شہزادہ خالدبن فیصل بن عبدالعزیز نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔

شاہ سلمان کی جانب سے وزیر اعظم اور ان کے وفد کے اعزاز میں افطار عشائیہ کا اہتمام کیا گیاہے۔ وزیراعظم کا مذکورہ دورہ سعودی عرب اور قطر کی تلخیاں کم کرنے کی کوشش ہے۔واضح رہے گزشتہ روز وزیراعظم پاکستان نواز شریف عرب مما لک کے درمیان حالیہ بڑھتی کشیدگی کو کم کرانے جدہ پہنچ روانہ ہوئے تھے۔ چیف آف آرمی سٹاف جاوید قمر باجوہ ،وزیر خزانہ اسحاق ڈار،وزیرخارجہ سرتاج عزیز بھی دیگر اعلی حکام کیساتھ وفدمیں شامل تھے۔ گورنر مکہ شہزادہ فیصل بن عبدالعزیز نے وفد کو خوش آمدید کہا۔ایک بیان کے مطابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے یہ دورہ عرب ممالک کے درمیان بڑھتی خلیج کو کم کرنے کے لیے کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…