پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

آپس میں اختیارات کی جنگ،ٹیم میں کپتانی کا”ورلڈ کپ“ شروع

datetime 27  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) آپس میں اختیارات کی جنگ لڑنے والے پی سی بی حکام نے اب ٹیم میں بھی کپتانی کا ”ورلڈکپ“ شروع کرا دیا،امیدواروں کی لمبی قطار سے تقرری کا معاملہ پیچیدگی کا شکار ہوگیا، جب قرعہ فال کسی ایک کے نام نکلے گا تو احساس محرومی کے شکار دیگر کھلاڑیوں کی جانب سے اختلافات کو ہوا دینے کا خدشہ ہے۔خود فیصلہ کرنے کے دعویدار چیئرمین نے مشاورت کے عمل کو طول دینے کا فیصلہ کرلیاہے۔ تفصیلات کے مطابق بورڈ میں طویل عرصے سے اختیارات کی جنگ جاری ہے، اس وجہ سے ٹیم کی کارکردگی بھی متاثر ہوئی اور ورلڈکپ میں کوارٹر فائنل تک محدود رہنا پڑا،اب مصباح کی ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد شائقین کی نگاہیں نئے کپتان کی متلاشی ہیں۔چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا تھا کہ قومی ٹیم کیلیے نئی قیادت کا فیصلہ وہ خود کرینگے لیکن انکی مشاورت کا عمل طویل ہوتا جا رہا ہے،انھوں نے ٹیسٹ کپتان مصباح الحق سے بھی صلاح مشورہ کیا، بورڈ کے سابق سربراہان خالد محمود اور توقیر ضیا سے بھی ملاقات ہوچکی، مگر ابھی تک یہ فیصلہ کرنے سے قاصر ہیں کہ ٹیم کی قیادت کسی نوجوان کو سونپی جائے یا سینئر کھلاڑی کو قائد اور نوجوان کھلاڑی کو نائب مقرر کرکے مستقبل کیلیے تیار کیا جائے۔ذرائع کے مطابق سینئرز میں حفیظ اورشعیب ملک اس دوڑ میں سب سے آگے ہیں جبکہ نوجوان کھلاڑیوں میں صہیب مقصود، اظہر علی، سرفرازاحمد، وہاب ریاض اور فواد عالم کے نام زیرغور ہیں۔ نئے کپتان کی تقرری کے حوالے سے شائقین کے ساتھ قومی کرکٹرز میں بھی بے چینی پائی جاتی ہے، امیدواروں کی لمبی قطار سے معاملہ پیچیدگی کا شکار ہوتا جا رہا ہے۔کئی نام گردش میں ہیں،دستیاب کھلاڑیوں میں سے کوئی بھی اتنی غیر معمولی پرفارمنس کا حامل یا قد آور نہیں کہ خود بخود ہی نظر انتخاب اس پر آکر ٹھہر جائے،اس صورتحال میں قرعہ فال تو کسی ایک کے نام نکلے گا، احساس محرومی کا شکار دیگر کھلاڑیوں کی جانب سے اختلافات کو ہوا دینے کا خدشہ ہے، شہریار خان جمعے کوکراچی جارہے ہیں جہاں سابق کرکٹرز سے ملاقاتوں کے بعد کوئی حتمی فیصلہ سامنے آئے گا۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…