لندن(نیوزڈیسک)انتہائی شوق سے کھائی جانیوالی معروف چاکلیٹ میں جراثیم،بڑی تعداد میں لوگ متاثر، تفصیلات کے مطابق معروف چاکلیٹ ”مارس“ کو کھانے والے فوڈ پوائزن کے شکار ہونے لگے، کمپنی نے اپنی مصنوعات کو خود ہی مضر صحت قراردے دیا، برطانیہ اورآئرلینڈ میں بڑی تعداد میں لوگ متاثر، معلوم ہوا
ہے کہ چاکلیٹ میں سالمو نیلا نامی بیکٹریا پایاگیا ہے جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگ متاثر ہوئے ہیں ،بتایاگیا ہے کہ اس کمپنی کی جانب سے بنائی جانیوالی گلیکسی مالٹیزرز اور مالٹیسرز نامی چاکلیٹس میں جراثیم پائے گئے ہیں جس پر کمپنی نے اپنی ان مصنوعات کو فوری طورپر مارکیٹ سے اٹھانے کے لئے اقدامات کئے ہیں۔