منگل‬‮ ، 01 ستمبر‬‮ 2026 

حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا سحری کے وقت پسندیدہ مشروب

datetime 10  جون‬‮  2017 |

اسلام آباد(سپیشل رپورٹ)رمضان کا بابرکت مہینہ جاری ہے جس میں کئی طرح کے مشروبات استعمال کیے جاتے ہیں جو روزہ داروں کی توانائی بحال کرنے کا کام کرتے ہیں۔مگرآج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم رمضان میں کون سا مشروب استعمال کرتے تھے ۔نبیض حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے چند پسندیدہ مشروبات میں سے ایک تھا جو کہ کشمش یا کھجوروں کی مدد سے تیار کیا جاتا ہے اور اس کے حوالے سے کئی احادیث بھی موجود ہیں نبیض کو بنانے کا طریقہ
6 یا 7 کھجوریں (عجوہ) یا مٹھی بھر کشمش لیں ، 6 سے 8 اونس پانی ، نماز عشاء کے بعد کشمش یا کھجوروں کو لیں اور پانی میں ڈبو دیں ، انہیں رات بھر کمرے کے درجہ حرارت میں فجر کے وقت تک بھگوئیں رکھیں ، اس کے بعد کشمش یا کھجوروں کو نکال دیں اور پانی پی لیں ، اس مشروب کو چائے کے متبادل کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے مگر اس پانی میں اجزاء کو دو سے تین دن سے زیادہ بھگو کر نہ رکھیں کیونکہ اس کے بعد وہ سرکہ بن سکتا ہے۔چونکہ یہ سنت رسول صلی اللہ و آلہ وسلم ہے تو اسے سحری کے وقت استعمال کیا جاسکتا ہے ، اس مشروب کی خاصیت یہ ہے کہ یہ لوگوں کے اندر تیزابیت کو ختم کرتا ہے اور نظام ہاضمہ کے لیے بہترین ہے ۔آپ بھی آج ہی نبیض بنا کراستعمال کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)


میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…