ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان کے بازاروں میں ملنے والے سستے فروٹ کا راز فاش،سرخ سیب،میٹھے خربوزے اورلال تربوز کے ساتھ کیا کارروائی کی جارہی ہے؟افسوسناک انکشافات

datetime 7  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں منافع خوری اورملاوٹ جیساجرم عام ہے اورکھانے کی کوئی بھی چیزمنافع خوراور ملاوٹ مافیانے اپنے مالی مفادکےلئے خالص نہیں چھوڑی ہے چاہے وہ دالیں ہوں یاسبزیاںیاپھرپھل ،گھی ہویادودھ یاکوئی اورچیزجوروز مرہ کے استعمال میں آتی ہے لیکن منافع خوروں نےاس معاملے میں تمام حدیں پارکرلی ہیں ۔گزشتہ دنوں پاکستانی عوام نے مہنگے پھلوں کابائیکاٹ کیا

توپھلوں کی قیمتوں میں کچھ کمی ہوئی لیکن منافع خوربھی اپنے نقصان کونفع میں بدلنے کاڈھنگ بخوبی جانتے ہیں ۔پھلوں کی قیمتوں میں جب کمی آئی تومنافع خوروں نے اپنا نقصان پورا کرنے کیلئے سیبوں کی شکل میں زہر بیچنا شروع کر دیا ہے اور ہرے اور پیلے سیبوں کو سرخ کرنے کیلئے ان پر موم کی تہہ چڑھانا شروع کر دی اوریہ موم جب انسانی معدے میں جائے گاتوپھرجسم پرکیااثرات مرتب ہونگے بلکہ تربوزاورخربوزکومیٹھاکرنے کےلئے ان کی بیلوں کوانجکشن لگائے جاتے ہیں ،اسی طرح سبزیوں کوتروتازہ دکھاکربیچنے کےلئے بھنڈیوں اورکریلوں پرسبزرنگ کاسپرے کردیاجاتاہے اوراس کےلئے وہ سبزرنگ استعمال کیاجاتاہے جوکہ عمارتی چونے میں شامل کرکے عمارت کوسبزکیاجاتاہے اسی طرح ادرک جوکہ کئی امراض کےلئے بہت ہی مفیدہے اس کوتیزاب سے دھوکرسفیدکیاجاتاہے جوانسانی جسم میں کسی زہرسے کم نہیں ہے ۔افسوسناک بات یہ ہے کہ ان منافع خوروں کوعام دنوں میں بھی یہ کام نہیں کرناچاہئے کیونکہ انسانی جانوں سے کھیلناگناہ عظیم ہے لیکن منافع خوریہ دھندہ تورمضان المبارک جیسے مقدس ماہ میں بھی جاری رکھے ہوئے ہیں ،ان کوانسانی صحت سے نہیں بلکہ اپنے ناجائزمنافع سے غرض ہوتی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…