جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

سیب کے سرکے سے ذیابیطس کا حیرت انگیزعلاج

datetime 7  جون‬‮  2017 |

ایروزونا(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ماہرین صحت نے کہاہے کہ سیب کا سرکہ ذیابیطس کے علاج اور وزن کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ سیب کا سرکہ ذیابیطس کے علاج اور وزن کم کرنے کی زبردست صلاحیت رکھتا ہے۔امریکا میں ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کی خاتون پروفیسر گزشتہ 10 برس سے اس سرکے پر تحقیق کررہی ہیں۔

قبل ازیں جاپانی ماہرین نے بھی انکشاف کیا تھا کہ اگر دن میں 2 مرتبہ ہلکی شدت والے سیب کے سرکے کے 2،2 چمچے پی لیے جائیں تو اس سے 12 ہفتوں میں 2 سے 3 کلوگرام وزن کم کیا جاسکتا ہے۔خاتون پروفیسر کے مطابق نئے تجربات سے معلوم ہوا ہے کہ اس سے استحالہ (میٹابولزم) کو تبدیل کرکے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے ۔پروفیسر کے مطابق سیب کا سرکہ خون میں شکر کی مقدار برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور جو لوگ ذیابیطس کے دہانے پر ہیں اگر وہ پاستہ اور پیزا کھائیں تو ان کے خون میں شکر کی مقدار بڑھ جاتی ہے جب کہ سیب کا سرکہ اس کیفیت کو قابو کرسکتا ہے جس کی وجہ ایسیٹک ایسڈ ہے۔ان کا مشورہ ہے کہ سرکہ پینے سے قبل اس میں تھوڑا پانی ملاکر اس کی شدت کو کم کیا جائے کیونکہ خالص سرکہ معدے اور حلق کو متاثر کرسکتا ہے۔سیب کاسرکہ گھرمیں بنایاجاسکتاہے ،جس کی ترکیب کچھ یوں ہے۔

۱۔پانچ گلاس پانی اچھی طرح ابال کرٹھنڈاکرکے چھان لیں۔
۲۔سیب کو اچھی طرح دھوکر خشک کرلیں۔جب سیب خشک ہوجائیں تو چھلکوں اور بیج سمیت انکے تقریباً ایک ایک انچ کے ٹکڑے کرلیں۔
۳۔نیم گرم پانی میں کٹے ہوئے سیب اور چار چمچ بھر کر شہد شامل کریں۔اگر اصلی شہد دستیاب نہ ہوتو گڑ کو پگھلاکرشہد کی جگہ اسکااستعمال کریں۔
۴۔ایک گھنٹے تک وقفے وقفے سے لکڑی کاچمچ ہلاتے رہیں۔
۵۔اب اسے شیشے یامٹی کے صاف اور خشک مرتبان میں ڈالیں۔
۶۔مرتبان کے منہ کو صاف ململ کے کپڑے سے باندھ دیں اور اندھیرے یعنی ایسی جگہ رکھیں جہاں سورج کی روشنی نہ ہووہاں رکھ دیں۔
۷۔روزانہ لکڑی کے چمچ سے ہلاتے رہیں تاکہ فنگس نہ آئے۔
۸۔اس کی تیاری میں تقریباً دوہفتے لگتے ہیں۔ جب تمام سیب نیچے بیٹھ جائیں تواسے چھان لیں۔
۹۔اس سرکہ کو ایئر ٹائٹ جار میں مزید ایک ماہ تک رکھیں۔سیب کاسرکہ تیار ہے۔
اسمیں ہلکی سی بُو آئے گی اس سے پریشان نہ ہوں کیونکہ اصلی سرکہ میں بُو ہوتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…