بدھ‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2025 

بلاول بھٹو زرداری کی الطاف انکل کو دھمکی

datetime 6  اکتوبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ الطاف انکل اپنے نامعلوم افراد کو سنبھال کر رکھیں اگر ان کے کارکنوں پر آنچ بھی آئی تو لندن پولیس کیا وہ ان کا جینا حرام کردیں گے۔

بلاول ہاؤس کراچی میں عید الضحیٰ کی نماز کے بعد کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم بینظیر بھٹو کے جیالے ہیں، ہم تو میدان جنگ میں پیدا ہوتے ہیں، پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے لئے قربانیاں دیں ہیں، ذوالفقارعلی بھٹو نے جمہوریت کے لئے پھانسی کے پھندے کو چوما جبکہ ان کے بیٹوں مرتضیٰ بھٹو اور شاہنواز بھٹو کو آمروں کے اشارے پر قتل کیا گیا، نواز شریف نے جلاوطنی کاٹی ہوگی لیکن انہوں نے زندگی میں شیر تو کیا بلی کا بچہ بھی قربان نہیں کیا، انہوں نے کہا کہ کوئی کھلاڑی انگلی کٹوا کر شہیدوں میں نام درج نہیں کراسکتا، عمران خان نے پرویز مشرف کا وزیراعظم بننے کے لئے اپنی شادی قربان کردی، ان کی 7 روز کی نظر بندی کوئی قربانی نہیں، عمران خان کو سیاست سیکھنی ہو تو بھٹو سے سیکھیں، ہمیں کرکٹ سیکھنی ہوگی تو ان سے سیکھیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کچھ لوگ نے خاندانی سیاست کی رٹ لگارکھی ہے، پیپلز پارٹی خاندانی سیاست کرتی ہے اور کرتی رہے گی کیونکہ پوری پیپلز پارٹی ہی ایک خاندان کی طرح ہے، پیپلز پارٹی کا ہر کارکن  بھٹو ہے، یوسف رضا گیلانی مخدوم ہونے کی وجہ سے نہیں بلکہ بھٹو ہونے کی وجہ سے وزیر اعظم بنے، پارٹی کارکن راجہ پرویز اشرف کو وزیر اعظم بنایا کیونکہ وہ بھی بھٹو ہیں اور اگلا وزیر اعظم بھی بھٹو ہوگا۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ وہ پاکستانی شہری ہیں،انہیں سیاست سے کوئی نہیں روک سکتا، چاہے وہ اکیلے ہوں یا ہزاروں لوگ ان کے ساتھ ہوں وہ 18 اکتوبر کو مزارِ قائد جا رہے ہیں۔ چوہدری نثارعلی خان خود کو وزیراعظم سمجھنا چھوڑ دیں ۔ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہر شہری کو یکساں طور پر تحفظ فراہم کریں، الطاف انکل اپنے نامعلوم افراد کو سنبھالیں، اگر ان کے کارکنوں پر ایک آنچ بھی آّئی تو لندن پولیس کیا وہ ان کا جینا حرام کردیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…