منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

فہیم اشرف کو کیوں نہ کھلایا؟حیرت انگیز وجہ سامنے آگئی

datetime 4  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برمنگھم (آئی این پی) آئی سی سی چیمپینز ٹرافی میں بھارت کے خلاف اہم ترین میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف عمدہ بیٹنگ کرنے والے فہیم اشرف کی جگہ شاداب خان کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق فہیم اشرف نے چونکہ ابھی تک ون ڈے ڈیبیو نہیں کیا اور انہیں بین الاقوامی کرکٹ کا کوئی تجربہ نہیں ہے اس لئے نہیں بھارت کے خلاف انتہائی دباؤ والے میچ میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب شاداب خان بین الاقوامی میچوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر چکے ہیں اور وہ ایک بہترین سپنر ہیں اس لئے فاسٹ باؤلرز کو سپورٹ کرنے کیلئے شاداب خان کی صورت میں ایک سپنر کو بھی ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے جو شعیب ملک کا ساتھ دے سکیں گے۔دوسری جانب فہیم اشرف کو باہر کئے جانے پر پاکستانی غم و غصے میں مبتلا ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ فہیم اشرف نے بنگلہ دیش کے خلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 30 گیندوں پر 64 رنز بنا کر پاکستان کو ناقابل یقین فتح دلائی تھی اس لئے انہیں ٹیم میں ضرور شامل کیا جانا چاہئے تھا۔یادرہے کہ پہلے پاکستان اوربھارت کے درمیان میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے بھارتی ٹیم نے 48 اوورز میں پاکستان کو جیت کیلئے 324رنز کا پہاڑ جیسا ٹارگٹ دیا ہے۔ پاکستانی باؤلرز نے انتہائی خراب گیند بازی کی جس کی وجہ سے انڈین بلے بازوں نے ان کی خوب درگت بنائی۔ دوسری جانب فیلڈر بھی بار بار کیچ چھوڑ کر انڈین بلے بازوں کو رنز بنانے کا موقع فراہم کرتے رہے۔کپتان سرفراز احمد نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کروانے کا فیصلہ کیا جو سود مند ثابت نہ ہوا۔ انڈین ٹیم کی جانب سے شیکھر دھون اور روہت شرما میدان میں اترے اور محتاط انداز سے ٹیم کے سکور کو آگے بڑھایا۔ تاہم کچھ دیر بعد ہی بارش نے آ گھیرا جس سے کھیل کا مزہ خراب ہو گیا۔ بارش تھمنے کے بعد کھیل کا دوبارہ آغاز ہوا تو شیکھر اور شرما کی جوڑی نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے پاکستانی باؤلرز کی خوب درگت بنانا شروع کر دی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…