منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارت نے ایٹمی میزائل چلادیا

datetime 2  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آئی این پی ) بھارت نے جوہری میزائل پرتھوی ٹو کے کامیاب تجربے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میزائل نے کامیابی کے ساتھ اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔مذکورہ میزائل 500 سے 1000 کلوگرام جوہری وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔بھارتی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق بھارت نے زمین سے زمین پر مار کرنے اور جوہری وار ہیڈ لے جانے والے میزائل پرتھوی ٹو کا کامیاب تجر بہ کردیا ہے

حکام کے مطابق میزائل کا تجربہ جمعے کی صبح 9 بجکر 50 منٹ پر انٹیگریٹڈ ٹیسٹ رینج (آئی ٹی آر)میں چاندی پور کے قریب کیا گیا، جس نے 350 کلومیٹر کا فیصلہ طے کرکے اپنے ہدف کو خلیجِ بنگال میں نشانہ بنایا۔رپورٹ میں حکام کے حوالے سے دعوی کیا گیا کہ میزائل نے کامیابی کے ساتھ اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔مذکورہ میزائل 500 سے 1000 کلوگرام جوہری وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔میزائل کے حوالے سے مزید دعوی کیا گیا کہ اس میں جدید نظام نصب کیا گیا ہے جو اپنے ٹارگٹ کو درست طریقے سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔بھارت کے ادارے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن(ڈی آر ڈی او)کے سائنس دانوں کا کہنا تھا کہ ملکی سطح پر تیار کیا جانے والے میزائل کا تجربہ اسٹریٹجک فورس کمانڈ(ایس ایف سی)کی جانب سے کیا گیا جبکہ اس کی نگرانی ڈی آر ڈی او نے کی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل 21 نومبر 2016 کو پرتھوی ٹو میزائلز کے کامیاب تجربات کیے گئے تھے۔بھارتی فورسز میں 2003 میں متعارف کرائے گئے 9 میٹر طویل اور مائع ایدھن سے چلنے والے میزائل کو پہلی مرتبہ ڈی آر ڈی او نے انٹیگریٹڈ میزائل ترقیاتی پروگرام کے تحت تیارکیا تھا۔اس میزائل کو اڑیسہ کے ٹیسٹ رینج سے فائر کیا گیا ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…