فیصل آباد(آئی این پی)فیصل آباد میں چکن پاکس کے شدید حملوں کے بعد رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 1150اور جاں بحق ہو نے والوں کی تعداد30سے زائدہو نے کے بعد ڈینگی نے بھی سر اٹھانا شروع کر دیارواں سال ڈینگی سے متا ثرہ پہلا مریض الائیڈ ہسپتال میں داخل ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی محکمہ صحت کی پریشا نیوں میں اضا فہ تفصیل کے مطابق فیصل آباد ریجن میں چکن پاکس کے شدید حملوں نے 1150افراد کو بری طرح متاثر کیا جو فیصل آباد کے مختلف ہسپتالوں میں رجسٹرڈ ہوئے 30سے زائد
چکن پاکس سے جاں بحق ہو ئے فیصل آباد ریجن میں ابھی چکن پا کس کے حملے تھم نہ سکے تھے کہ خطرناک ڈینگی مچھر بھی حملہ آور ہو گیا گزشتہ رواں سال کا پہلا ڈینگی سے متاثرہ لیا قت ٹا ؤ ن کا رہا ئشی 46سا لہ محمد سلیم الائیڈ ہسپتال پہنچ گیا جس مین ڈینگی فیور کی تصدیق ہو گئی مریض کو آئسو لیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ڈینگی وائرس کے سا منے آتے ہی محکمہ صحت کے لیے چکن پا کس کے بعد ڈینگی نے ایک نئی پریشانی کھڑی کر دی فوری طور پر محکمہ صحت نے ٹیمیں لیا قت ٹا ؤن روانہ کر دی۔