جمعہ‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2026 

لیموں اور شہد سے گردوں کی صفائی کا حیرت انگیز نسخہ

datetime 29  مئی‬‮  2017 |

سڈنی(مانیٹرنگ ڈیسک)انسانی جسم میں گردوں کی حیثیت ایک فلٹرکی سی ہے کہ یہ جسم میں موجود تمام فاسد مادوں کوخون سے نکال دیتے ہیں مگر جب یہ گردے خود ہی مختلف فاسدمادوں کی وجہ سے بھرجائیں توانسان کوکافی تکلیف ہوتی ہے اوربعض افراد کوتوان کی بیماری بھی لاحق ہوجاتی ہے ،ویسے تولوگ گردوں کی صفائی کےلئے مہنگی ترین ادویات کااستعما ل بھی کرتے ہیں لیکن گردوں کی صفائی کاایک قدرتی طریقہ بھی ہے

جوکہ انتہائی آسان ہے ۔اس آسان نسخے کے ذریعے آپ کے گردے صاف ہوجائیں گے اورآپ کوکوئی تکلیف بھی نہیں ہوگی ،نسخہ کچھ یوں ہے کہ آدھ لیموں کارس ،شہدکے دوبڑے چمچ،پانی کے 8کپ ،تازہ پارسلے کی ایک گھچی (ایک سبزی جوکسی بھی دکان سے مل جاتی ہے)۔طریقے کے مطابق سب سے پہلے پارسلے کیونکہ سبزی ہے اس کوپانی میں کسی صاف برتن میں ابال لیں اورپھراس کوکچھ دیرکےلئے ٹھنڈاہونے دیں ،پھراس پارسلے کے اس پانی کوایک کھلے ساس پین میں ڈال کراس میں لیموں کارس اورشہدبھی مکس کردیں ۔یہ نسخہ تیارہے اس کوآپ تقریبادوہفتے استعمال کریں اورروزانہ اس کے دوگلاس استعمال کریں توآپ کے گردے صاف ہوناشروع ہوجائیں گے۔جبکہ ایسے افراد جوکہ بلڈپریشرکے مریض ہیں یاحاملہ خواتین یہ نسخہ استعمال کرنے سے قبل اپنے ڈاکٹرسے رجوع کریں۔واضح  رہے کہ ایک طبی تحقیق کے مطابق 25 ملی لیٹر پانی کو 75 گرام قدرتی شہد کے ساتھ ملا کر 15 روز تک استعمال کیا جائے تو اس سے صحت کے لیے نقصان دہ سمجھے جانے والے ایل ڈی ایل کولیسٹرول کی سطح میں کمی آتی ہے جبکہ صحت کے لیے بہتر کولیسٹرول کی سطح بڑھتی ہے۔ اس میں شامل شوگر مالیکیول جلد میں پانی کو برقرار رکھتے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق شہد جلد پر ایسی تہہ بنادیتا ہے جو پانی کو روک کر نمی کو بڑھا دیتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شوگر کے مریضوں کے لیے


گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…