بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

حضرت عمرفاروق ؓ کی نرم دلی

datetime 29  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک فقیر مدینہ منورہ کی ایک تنگ و تاریک گلی میں فرش پر بیٹھا ہوا تھا‘ اتفاق سے امیر المومنین حضرت عمر فاروقؓ اس طرف گزرے اور بے خیالی میں آپؓ کا پاؤں فقیر کے پاؤں پر پڑ گیا‘ فقیر درد سے چلا اٹھا

اور ناراض ہو کر بولا ’’اے شخص! کیا تجھے دکھائی نہیں دیتا‘‘امیر المومنین نے اس شخص پر غصہ کرنے کی بجائے کمال رحم دلی سے جواب دیا ’’بھائی معاف کرنا! میں اندھا تو ہرگز نہیں ہوں البتہ مجھ سے قصور ضرور سرزد ہوا ہے ‘اس کیلئے خدا کے واسطے مجھے معاف کر دو‘‘ ۔یہ حکایت بیان کرتے ہوئے شیخ سعدیؒ بطور خاص فرماتے ہیں سبحان تیری قدرت! ہمارے اکابرین کا اخلاق کس قدر پاکیزہ تھا کہ مقابلے میں کوئی کمزور ہوتا تو لہجے میں اتنی ہی شفقت اور نرمی آ جاتی تھی۔اس بات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ جو شخص صحیح معنوں میں عالی مرتبت کہلانے کے لائق ہے اسے غریبوں کا ہمدرد اور غمگسار ہونا چاہیےاس شخص کی مثال تو اس درخت جیسی ہے جس پر جب پھل آنا شروع ہوتے ہیں تو وہ عاجزہو کر زمین کی طرف مزید جھکتا چلا جاتا ہے‘ وہ انسان خوش نصیب ہے جوان حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے غریب اور بے نواؤں کی دلجوئی کرتا رہتا ہے تا کہ اگلے جہاں میں جنت کے اعلیٰ درجات پر فائز ہو سکے جبکہ دوسری طرف متکبر لوگوں کے نصیب میں شرمندگی کے علاوہ کچھ نہیں بچتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…