پیر‬‮ ، 01 جون‬‮ 2026 

سحری میں دہی اور خشک روٹی کا استعمال دن بھر پیاس سے دور

datetime 29  مئی‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا بھر کے مختلف ممالک میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے کا آغاز ہو چکا ہے جبکہ پاکستان میں رمضان المبارک کل بروز اتوار سے شروع ہو گا ۔دنیا بھر کے مسلمان اس خاص مہینے کے لیے اہتمام کرتے ہیں

سحری اور افطاری کے لیے خصوصی تیاریا ں کی جاتی ہیں جبکہ گرم موسم کی وجہ سے پاکستان اور ایشیا کے دیگر ممالک میں روزہ رکھنا صرف اللہ کی دی ہوئی ہمت کی وجہ سے ہوتا ہے ۔40ڈگری سے اوپر کے درجہ حرارت میں دن بھر بھوک اور پیاس سے بچنے کا واحد حل یہی ہے کہ سحری میں ایسی غذائیں استعمال کی جائیں جو آپکو دن بھر پیاس نہ لگنے دیں ۔یہاں ہم ذکر کریں گے ایسی ہی چند خووراکوں کا جو پیاس کے خلاف لڑنے میں آپکی مددگار ہوں گی۔

دہی:دہی کا استعمال دن بھر پیاس نہیں لگنے دیتا اس میں موجود پروٹین ،وٹامن بی 12اور زنک دن بھر آپکو توانائی پہنچاتے ہیں اور ڈی ہائیڈریشن سے بچاتے ہیں۔

خشک روٹی:سحری میں بجائے پراٹھے کے خشک روٹی کا استعمال کیا جائے تا کہ معدہ ہلکا رہے اور میٹا بولزم نارمل رہے۔پراٹھا کھانے سے آپ دن بھر پیاس سے نڈھال رہیں گے ۔

الائچی کا قہوہ :اگر اآپ چائے کے شوقین ہیں اور دن بھر روزے کے باعث چائے استعمال نہیں کر سکیں گے تو سحری میں چھوٹی سبز الائچی کا قہوہ ضرور پئیں یا کم از کم چائے میں الائچی ضرور شامل کر لیں۔

میٹھے کا کم استعمال:چائے ، دہی اور دیگر اشیا میں میٹھا یا تو استعمال نہ کریں یا اس کی مقدار بہت کم کردیں ۔زیادہ میٹھے کا استعمال آپکو زیادہ پیاس لگنے کا سبب بنے گا۔

املی آلو بخارے کا شربت :خشک آلو بخارا اپنی ٹھنڈی تاثیر کے باعث بہت مشہور ہے اور اگر اس ک ساتھ املی ملا کر اسے رات بھت بھگو کر رکھا جائے اور اس کے بعد سحری میں اس کوگرائند کرنے کے بعد چھان کر اس کا جوس(نمک اور چینی حسب ذائقہ استعمال کر کے) پینے سے نہ صرف آپ کا معدہ بہت اچھا ہو گا بلکہ یہ گرمی مارنے کا باعث بھی بنے گا۔رمضان المبارک میں سحری کے اوقات میں تلی ہوئی چیزیں اور اآملیٹ

،پراٹھے استعمال کرنے سے گریز کریں تا کہ صحت کے ساتھ ساتھ آپ کی غزائیت بھی پوری ہوتی رہے ۔اس کے ساتھ ہی کسی نہ کسی پھل کو ضرور سحری میں کھائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…